Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

17 - 132
تعداد معجزات شمار کی ہے۔‘‘				   (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۸‘ خزائن ج۲۱ص۷۵)
۱۴…تمام انبیاء سابقین سے افضل ہونے کا دعویٰ اور سب کی توہین
	’’بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کردیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبیﷺ کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے اور خدا نے اپنی حجت پوری کردی ہے۔ اب چاہے کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔‘‘ 
				    (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۶‘خزائن ج۲۲ص۵۷۴)
۱۵… آدم ں ہونے کا دعویٰ
	لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کو اس کلام میں آدم ں  قرار دیا ہے: ’’یا آدم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘		(اربعین نمبر۳ص۲۳‘ روحانی خزائن ج۱۷ص۴۱۰‘۴۱۱)
۱۶…ابراہیم ں ہونے کا دعویٰ
	’’آیت : ’’واتخذوا من مقام ابراھیم مصلیٰ‘‘ اس کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقہ ہوجائیں گے۔ تب آخرزمانہ میں ایک ابراھیم پیدا ہوگا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراھیم کا پیرو ہوگا۔‘‘
				         (اربعین نمبر۳ص۳۲‘ خزائن ج۱۷ص۴۲۱)
	۱۷…نوح ں ہونے کا دعویٰ	۱۸… یعقوب ں ہونے کا دعویٰ
	۱۹… موسیٰ ں ہونے کا دعویٰ	۲۰… دائود ں ہونے کا دعویٰ
	۲۱… شیث ں ہونے کا دعویٰ	۲۲…یوسف ں ہونے کا دعویٰ
	۲۳…اسحق ںہونے کا دعویٰ	۲۴…یحییٰ ں ہونے کا دعویٰ
	۲۵…اسماعیل ں ہونے کا دعویٰ
	’’میں آدم ہوں‘ میں شیث ہوں‘ میں نوح ہوں‘ میں ابراھیم ہوں‘ میں اسحق ہوں‘ میں اسماعیل ہوں‘ میں یعقوب ہوں‘ میں یوسف ہوں‘ میں موسیٰ ہوں‘ میں دائود ہوں‘ میں عیسیٰ ہوں‘ اور آنحضرتﷺ کے نام کا مظہر اتم ہوں۔ یعنی ظلی طور پر میں محمد اور احمد ہوں۔‘‘
				    (حاشیہ حقیقت الوحی ص۷۳‘ خزائن ج۲۲ص۷۶)
۲۶… عیسیٰ ابن مریم ں ہونے کا دعویٰ
	’’اس خدا کی تعریف جس نے تجھے مسیح بن مریم بنایا۔‘‘ (حاشیہ حقیقت الوحی ص۷۲‘ خزائن ج۲۲ص۷۵) یہ دعویٰ تقریباً سب ہی کتابوں میں موجود ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter