Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

16 - 132
خدا ورسول کے فرمان کا منکر ہے کافر ہے۔ اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں۔‘‘			       (حقیقت الوحی ص۱۷۹‘ خزائن ج۲۲ص۱۸۵) 
	’’اور اس بات کو تقریباً نوبرس کا عرصہ گزر گیا کہ جب میں دہلی گیا تھا اور میاں نذیر حسین غیر مقلد کو دعوت دین اسلام کی گئی۔‘‘	  (اربعین نمبر۴ حاشیہ ص۱۲‘ خزائن ج۱۷ص۴۴۱حاشیہ)
	یہی دعویٰ سیرت الابدال‘ انجام آتھم وغیرہ میںبھی مذکور ہے۔ اور کہتے ہیں کہ: ’’اب دیکھو خدا نے میری وحی اور میری تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدارنجات ٹھہرایا۔‘‘		         (اربعین نمبر۴ص۶‘ خزائن ج۱۷ص۴۳۵)
۱۲…مستقل تشریعی نبی ہونے کا دعویٰ اور یہ کہ وہ احادیث نبویہ پر حاکم ہے جس کو چاہے قبول اور جس کو چاہے ردّی کی طرح پھینک دے
	’’اور مجھے بتلایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن اورحدیث میں موجود ہے اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے۔ ھوالذی ارسل رسولہ بالہدی ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ!(اعجاز احمدی ص۷‘ خزائن ج۱۹ص۱۱۳)اس عبارت میں نبوت تشریعی کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہمارے رسولﷺ اس آیت کے مصداق نہیں جو صریح کفر ہے اور کہتا ہے کہ: ’’اگر کہو کہ صاحب الشریعت افتراء کرکے ہلاک ہوتا ہے نہ ہر ایک مفتری تو اول تو یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔ خدا نے افتراء کے ساتھ شریعت کی کوئی قید نہیں لگائی۔ ماسوائے اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعہ چند امر اور نہی بیان کئے۔ وہی صاحب شریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امربھی اور نہی بھی۔ مثلاً یہ الہام :’’قل للمؤمنین یغضوا من ابصارھم ذالک ازکیٰ لھم۰‘‘ یہ براہین احمدیہ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور اس پر تئیس برس کی مدت بھی گزر گئی اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی۔         (اربعین نمبر۴ص۶‘ خزائن ج۱۷ص۴۳۵) 
	پھر لکھتے ہیں: ’’چونکہ میری وحی میں امر بھی اور نہی بھی اور شریعت کے ضروری احکام کی تجدید بھی۔‘‘ 			     (اربعین نمبر۴ص۶‘ خزائن ج۱۷ص۴۳۵حاشیہ)
	’’اور ہم اس کے جواب میں خدا کی قسم کھاکر بیان کرتے ہیں کہ میرے اس دعوے کی حدیث بنیاد نہیں بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے جو میرے پر نازل ہوئی۔ ہاں! تائیدی طور پر وہ حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور میری وحی کے معارض نہیں اور دوسری حدیثوں کو ہم ردّی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔‘‘ 	        (اعجاز احمدی ص۳۰‘۳۱‘ خزائن ج۱۹ص۱۴۰)
۱۳…اپنے لئے دس لاکھ معجزات کا دعویٰ
	’’اور میں اس خدا کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشانات ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘  (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸‘ خزائن ج۲۲ص۵۰۳) اور براہین احمدیہ حصہ پنجم میں: ’’دس لاکھ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter