Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

15 - 132
۶…مہدی ہونے کا دعویٰ
	اشتہار معیار الاخیار وریویوآف ریلیجنز نومبرودسمبر۱۹۰۳ء وغیرہ یہ دعویٰ مرزا قادیانی کی اکثر تصانیف میں بکثرت موجود ہے۔ اس لئے نقل عبارت کی حاجت نہیں۔
۷…حارث مددگار مہدی ہونے کا دعویٰ
	’’واضح ہوکہ یہ پیشین گوئی جو ابودائود کی صحیح میں درج ہے کہ ایک شخص حارث نام یعنی حارث ماوراء نہر سے یعنی سمر قند کی طرف سے نکلے گا جو آل رسول کو تقویت دے گا۔ جس کی امداد ونصرت ہر ایک مومن پر واجب ہوگی۔ الہامی طور پر مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پیشین گوئی اور مسیح کے آنے کی پیشین گوئی جو مسلمانوں کا امام اور مسلمانوں میں سے ہوگا دراصل یہ دونوں پیشین گوئیاں متحدالمضمون ہیں۔ اور دونوں کا مصداق یہی عاجز ہے۔‘‘
				      (ازالہ اوہام ص۷۹‘ روحانی خزائن ج۳ص۱۴۱)
۸…نبی امتی اور بروزی وظلی یا غیر تشریعی ہونے کا دعویٰ
	’’اورچونکہ وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔ اس سے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی۔‘‘ 		        (اشتہار ایک غلطی کا ازالہ ص۱۱‘ روحانی خزائن ج۱۸ص۲۱۵)
۹…نبوت ورسالت اوروحی کا دعویٰ
	’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘ (دافع البلاء ص۱۱‘ خزائن ج۱۸ ص۲۳۱) ’’حق یہ ہے کہ خدا کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں۔ نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۱‘ خزائن ج۱۸ص۲۰۶)
۱۰…اپنی وحی کے بالکل قرآن کے برابر واجب الایمان قطعی ہونے کا دعویٰ
	’’میں خدا کی تیئس برس کی متواتر وحی کو کیونکر رد کرسکتا ہوں۔ میں اس کی اس پاک وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ ان تمام وحیوں پر ایمان لاتاہوں جو مجھ سے پہلے ہوچکی ہیں۔‘‘
				        (حقیقت الوحی ص۱۵۰‘ خزائن ج۲۲ص۱۵۴)
۱۱…سارے عالم کیلئے مدار نجات ہونے کا دعویٰ اور یہ کہ اپنی امت کے سوا امت محمدیہ کے چالیس کروڑ مسلمان کافر جہنمی ہیں
	’’کفر دو قسم پر ہے۔ ایک کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرتﷺ کو خدا کا رسول نہیں مانتا۔ دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجۃ کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارہ میں خدا ورسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔ پس اس لئے کہ وہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter