Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

14 - 132
میرے پر نازل ہوئی۔ اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔‘‘
			    (حقیقت الوحی ص۱۴۹‘۱۵۰‘ روحانی خزائن ج۲۲ ص۱۵۳‘۱۵۴)
	اس کے بعد ہم مرزا قادیانی کے دعاوی خود ان کی تصانیف سے مع حوالہ صفحات نقل کرتے ہیں جو دعوے متعدد کتابوں اور مختلف مقامات پر موجود ہیں۔ بغرض اختصار عبارات تو ان میں سے ایک ہی نقل کردی گئی ہے۔ باقی کے حوالہ صفحات درج کئے گئے ہیں۔
				     بندہ محمد شفیع دیوبندی عفی اﷲ عنہ وعافاہ 
					 ۲۰ربیع الثانی۱۳۴۵ھ
۱…مبلغ اسلام اور مصلح ہونے کا دعویٰ
	’’یہ عاجز مؤلف براہین احمدیہ حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ بنی اسرائیلی مسیح کے طرز پر کمال مسکینی وفروتنی اور غربت اورتذلل وتواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے۔‘‘ 				         (مجموعہ اشتہارات ج۱ص۲۳)
۲…مجدد ہونے کا دعویٰ
	’’اب بتلائیں کہ اگر یہ عاجز حق پر نہیں ہے تو پھر وہ کون آیا جس نے اس چودھویں صدی کے سرپر مجدد ہونے کا ایسا دعویٰ کیا جیسا کہ اس عاجز نے کیا۔‘‘
				      (ازالہ اوہام ص۱۵۴‘ خزائن ج۳ص۱۷۹ملخص)
۳…محدث ہونے کا دعویٰ
	’’اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ عاجز خدائے تعالیٰ کی طرف سے امت کے لئے محدث ہوکر آیا ہے اور محدث بھی ایک معنے سے نبی ہوتا ہے۔ گو اس کے لئے نبوت تامہ نہیں مگر تاہم جزئی طور پر وہ ایک نبی ہے۔‘‘ (تو ضیح المرام ص۱۸ ‘خزائن ج۳ص۶۰‘ازالہ اوہام ص۵۸۷‘خزائن ج۳ص۴۱۶)
۴…امام زماں ہونے کا دعویٰ
	’’میں لوگوں کے لئے تجھے امام بنائوں گا۔ تو ان کا رہبر ہوگا۔‘‘
				       (ضرورۃ الامام ص۲۶‘ خزائن ج۱۳ص۴۹۷)
۵…خلیفہ الٰہی اور خدا کا جانشین ہونے کا دعویٰ
	’’میں نے ارادہ کیا ہے کہ اپنا جانشین بنائوں تو میں نے آدم کو یعنی تجھے پیدا کیا۔‘‘
				   (حقیقت الوحی ص۷۶‘ روحانی خزائن ج۲۲ص۷۹)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter