Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

12 - 132
	اس قدر گزارش کے بعد ہمارے خیال میں کسی مسلمان کو جس طرح اس مسئلہ کے حکم میں شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ اسی طرح اس میں بھی شبہ نہیں رہتا کہ مرزائی حضرات قطعیات اسلامیہ سے انکار کردینے اور بے حیائی کے ساتھ نصوص شرعیہ کے ٹھکرانے کو کوئی بڑی بات نہیں سمجھتے۔ویحسبونہ ھیّناً وھو عنداﷲ عظیم!
					بندہ محمد شفیع عفاء اﷲ عنہ 
					مدرس دارالعلوم دیوبند
					 ربیع الاول۱۳۴۲ھ

بسم اﷲ الرحم الرحیم!

تعارف

	شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ کی ہدایت پر آپ کے شاگرد ان رشید حضرات اکابر دیوبند نے قادیانیت کی تردید میں رسائل لکھے اور ردقادیانیت کے لٹریچر میں ایک گرانقدر ذخیرہ علمی جمع کردیا۔ تب اس زمانہ میں ہمارے مخدوم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ نے ’’دعاوی مرزا‘‘ رسالہ تحریر فرمایا۔ نئے حوالجات کے ساتھ پیش خدمت کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ فلحمدﷲ اولاً وآخراً!		   (مرتب)

بسم اﷲ الرحمن الرحیم!

دعاوی مرزا 
	الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ خصوصاً علی سیدنا محمدنالمجتبیٰ ومن یھدیہ اھتدیٰ!
یوں تو مہدی بھی ہو عیسیٰ بھی ہو سلمان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتائو تومسلمان بھی ہو
	دنیا میں بہت سے گمراہ فرقے پیدا ہوئے اور آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن مرزائی فرقہ ایک عجیب چیستان ہے کہ اس کے دعوے اور عقیدے کا پتہ آج تک خود مرزائیوں کو بھی نہیں لگا۔ جس کی وجہ اصل میں یہ ہے کہ اس فرقے کے بانی مرزا قادیانی نے خود اپنے وجود کو دنیا کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter