Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

9 - 196
وفات…۱۰جون۲۰۰۱ء
	پاکستان کے معروف مقرر اور مجلس علماء اہل سنت کے رہنما حضرت مولانا سید منظور احمد شاہ حجازی۱۰ جون بروز اتوار اپنے گائوں جند پیر علاقہ کہروڑ پکا میں انتقال فرماگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون! آپ نے جامعہ قاسم العلوم ملتان سے دورہ حدیث شریف مکمل کیا۔ مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ کے آپ مایہ ناز شاگرد تھے۔ فرق باطلہ کے خلاف تربیت حضرت مولانا علامہ دوست محمد قریشی  ؒاور حضرت مولانا عبدالستار تونسوی مدظلہ سے حاصل کی اور اپنی علمی زندگی کا آغاز تنظیم اہل سنت پاکستان سے کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سٹیج سے سنہری خدمات سرانجام دیں۔ آج کل مجلس علماء اہل سنت پاکستان سے وابستہ تھے۔ حضرت مولانا معروف خطیب‘ دلنواز مقرر تھے۔ جہاں رہے اپنے تمام ساتھیوں سے ممتاز رہے۔ معاملہ فہم اور زیرک عالم دین تھے۔ مشکل سے مشکل مسئلہ کی گتھی سلجھانا آپ پر ختم تھا۔ تجاویز کے بادشاہ تھے۔ صلح کل پالیسی پر گامزن رہتے تھے۔ جن سے اختلاف ہوا اعتدال کو پھر بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ دوست پرور تھے۔ ساتھیوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے تھے۔۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت میں آپ نے بھر پور خدمات سرانجام دیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے عرب امارات کے دورہ پر گئے اور عرب امارات کی سپریم کورٹ سے قادیانی کفر پر فیصلہ لے کر لوٹے۔ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ اور حضرت مجاہد ملت مولانا محمد علی جالندھریؒ کی تقاریر کو شائع کیا۔
	دینی مدارس کے لئے فنڈ جمع کرنے کے ماہر مانے جاتے تھے۔ آخری عمر میں کہروڑ پکا میں جامعہ حجازیہ کے نام سے دینی مدرسہ قائم کیا۔ آپ نے بھر پور زندگی گزاری۔ آخر عمر میں آپ کو عوارضات نے آن گھیرا۔ پھر بھی خدمت خلق سے پہلو تہی نہ کی۔ اپنی خاندانی خانقاہ جند پیر میں مدرسہ قائم کیا۔ متوسلین ومتعلقین کو راہ حق دکھلاتے رہے۔ تعویذات ودم کرانے کے لئے ہزاروں بندگان خدا نے آپ سے فیض حاصل کیا۔مولانا کا وجود بسا غنیمت تھا۔ بڑے حضرات سے وابستہ رہے اور ان کی خوبیوں کے خوگر رہے۔ اﷲ تعالیٰ آپ کی قبر پر اپنی رحمتوں کی موسلا دھار بارش نازل فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔ آمین! 	          (لولاک ربیع الثانی۱۴۲۲ھ)
۴۸…حضرت مولانا غلام قادر شکارپور سندھیؒ
وفات…۱۳جولائی۲۰۰۱ء
	جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر‘ احیاء العلوم قادریہ شکار پور کے بانی‘ صوبہ سندھ میں اہل حق کے جرنیل حضرت مولانا غلام قادر شکار پوریؒ۱۳جولائی ۲۰۰۱ء کو انتقال فرماگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون!قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں ہزاروں عقیدت مندوں کی سسکیوں اور آہوں میں رحمت حق کے سپرد کردیا گیا۔
	حضرت مولانا غلام قادر سندھیؒ ایک معاملہ فہم‘ مدبر‘ زیرک‘ مجاہد اسلام اور بزرگ عالم دین تھے۔ اسلامی نظام کے لئے زندگی بھر کوشاں رہے۔ تحریک ختم نبوت میں ان کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔دار الہدیٰ ٹھیڑی سے آپ نے تعلیم حاصل کی۔ شکار پور میں دینی تعلیم کے لئے مثالی ادارہ قائم کیا۔ حق گو‘ نڈر اور بہادر عالم دین تھے۔ زندگی بھر اعلاء کلمہ حق کے لئے آپ کی خدمات وقف رہیں۔ بڑی آب وتاب سے شاندار زندگی گزاری۔ ان کے مجاہدانہ کارناموں کو دیکھ کر اسلاف کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter