Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

74 - 196
آپ کو بے پناہ خوبیوں سے نوازا تھا۔ ذہانت وفطانت‘ فہم وفراست‘ ذوق سلیم کے ساتھ بہت جری اور حق گو تھے۔ جب موقوف علیہ تک عربی تعلیم مکمل کرلی تو علم حدیث کی اعلیٰ تعلیم کے لئے دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے۔ یہ۱۹۴۰ء کا زمانہ تھا۔ قیام دارالعلوم دیوبند میں آپ نے حضرت مولانا سید حسین احمد مدؒنی‘ حضرت مولانا اعزاز علیؒ اور پھر جامعہ امینیہ دہلی میں حضرت مولانا مفتی کفایت اﷲؒ ایسے نابغہ روزگار اور اتقیائے زمانہ سے کسب فیض کرتے ہوئے علم حدیث کی سند فراغت حاصل کی۔ آپ کو اﷲ تعالیٰ نے لحن دائودی عطا کیا تھا۔ حجازی سوز ووجد میں قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ زہے نصیب اور کمال سعادت مندی کہ اساتذہ کرام نے جامع مسجد دارالعلوم دیوبند میں جہری نمازوں کا امام مقرر فرمایا۔ 
	۱۹۴۸ء میں آپ نے راولپنڈی میں جامعہ عثمانیہ کی بنیاد رکھی۔ پاکستان میں سب سے بڑا فتنہ قادیانیت کا تھا۔ جس کے خلاف جدوجہد میں ۱۹۵۳ئ‘ ۱۹۷۴ئ‘ ۱۹۸۴ء تین تحریکات میں مسلمانان پاکستان کے خاص وعام نے نہایت جانفشانی کا مظاہرہ کیا۔ قیدوبند کی سخت تکلیفات برداشت کیں۔ قاری صاحبؒ پہلی تحریک ۱۹۵۳ء میں نوماہ قید میں رہے۔ بعد والی دونوں تحریکوں میں بھی بڑی جواں مردی سے حصہ لیا۔ تحریک نظام مصطفیﷺ جیسی تحریکوں میں حصہ لیتے رہے۔
	قاری صاحبؒ کا بیعت کا تعلق تازیست خانقاہ سراجیہ سے رہا۔ پہلے حضرت مولانا محمدعبداﷲ لدھیانویؒ سے بیعت ہوئے۔ پھر حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب مدظلہ سے تجدید بیعت کی۔ خانقاہ سراجیہ کے اس روحانی تعلق پر بدل وجان فریفتہ رہے۔ سیاسی تعلق جمعیت علماء اسلام سے تھا۔ اﷲ تعالیٰ قاری صاحبؒ کو اپنی عنایات کریمانہ سے نوازیں‘ لغزشوں کو معاف فرمائیں اوراپنے محبوب بندوں میں شامل فرمائیں۔	     (لولاک رجب المرجب۱۴۲۶ھ)
۹۳…شاعراسلام جناب سید امین گیلانی   ؒ
وفات… ۳اگست۲۰۰۵ء
	۳اگست۲۰۰۵ء بروز بدھ کو شاعر حریت‘ ترجمان ختم نبوت‘ یادگار اسلاف مخدوم محترم حضرت سید امین گیلانی صاحبؒ انتقال فرماگئے۔ اناﷲوانا الیہ راجعون!
	۲۶ جولائی۲۰۰۵ء کو بیسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس برمنگھم کے سلسلہ میں دوماہ کے لئے برطانیہ آنا ہوا۔ کانفرنس کے بعد سکاٹ لینڈ میں سہ روزہ ردقادیانیت کورس رکھا تھا۔ اس کے اختتام پر چھٹی سالانہ ختم نبوت کانفرنس برمنگھم اور گلاسگو میں۳۰جولائی کو منعقد ہوئی۔۳۱جولائی کو۱۹ویں سالانہ توحید وسنت کانفرنس ویکفیلڈ سے فراغت کے بعد برنلے میں مولانا عزیزالحق صاحب نے حال میں مسجد ومدرسہ کے لئے وسیع چرچ خرید کیا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب تھی۔ اس سے فراغت کے بعد لندن حاضری ہوئی۔ سعودی عرب میں ادائیگی عمرہ کے بعد پاکستان واپسی کے لئے سیٹ کنفرم کرانا تھی۔ پانچ روز لندن کے لئے رکھے تو احباب نے یہاں پروگرام رکھ لئے۔
	۴اگست کو برطانیہ ٹائم کے مطابق چاربجے شام ہڈ زفیلڈ سے محترم حافظ منصور العزیز صاحب نے مکہ مکرمہ‘ مدینہ طیبہ۱۲روزہ قیام کے لئے ہوٹل بک ہوجانے کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی فرمایا کہ افسوس ناک اطلاع یہ ہے کہ پاکستان میں حضرت سید امین گیلانی انتقال فرماگئے ہیں۔ خبر سنتے ہی آنکھوں کے سامنے سچ مچ اندھیرا چھاگیا۔ دل پر ایسی چوٹ لگی کہ بے ساختہ آنسو ابل پڑے۔ آج اندازہ ہوا کہ آدمی دیارغیر میں اپنے کسی عزیز یا بزرگ کے وصال کی خبر سنے تو اس پر کیا کیفیت طاری ہوتی ہے۔ مخدوم زادہ سید سلمان گیلانی عرصہ ڈھائی ماہ سے برطانیہ آئے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter