Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

6 - 196
دنیا پور شہر آکر کاروبار شروع کیا۔ بہت ہی مجاہد‘ انتھک‘ محنتی اورمخلص رہنما تھے۔ مقامی طور پر مساجد ومدارس کا انتظام وانصرام خدمت‘ گزاری ‘سماجی طور پر غریب عوام کی فلاح وبہود کے لئے کوشش ان کی گھٹی میں پڑے ہوئے تھے۔ اس معاشرہ میں مظلوم کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ محترم صوفی صاحب نے ہر مظلوم کی اعانت کو اپنا فرض سمجھ کر اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ اس سے آپ کو حق تعالیٰ نے ہر دلعزیز شخصیت بنادیا تھا۔ 
	عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے آپ کی مساعی آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ آپ کے وجود سے قادیانیت تھرتھراتی تھی۔ آپ کا نام سن کر قادیانیوں کو سانپ سونگھ جایا کرتا تھا۔ ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت میں قادیانیوں کے خلاف مثالی خدمات انجام دیں۔ دن رات ایک کرکے عوام کی ذہن سازی کی۔ قادیانیوں کے خلاف جلوس نکالے۔ قادیانی ان دنوں شوخ وگستاخ گھوڑے کی طرح پروں پر پانی نہیں پڑنے دیتے تھے۔ دنیا پور تھانہ میں تھانیدار تلنگا مزاج تھا۔ جس پر کریلا اور نیم چڑھا کی مثال صادق آتی تھی۔ قادیانی جماعت اور تھانیدار نے مل کر سازش تیار کی کہ پرامن جلوس پر تشدد کیا جائے۔ یا ان کو اتنا ہراساں کیا جائے کہ قادیانیوں کے خلاف جلوس نکلنے بند ہوجائیں۔ دیہاتی ماحول‘ جلوس کے شرکاء کی گرفتاری عمل میں آئی ساٹھ کے قریب شرکاء گرفتار ہوئے تھانہ کی حوالات کا کمرہ اتنا تنگ تھا کہ 60 آدمی کھڑے بھی نہ ہوسکتے تھے۔ ان سب کو کمرہ میں پریس کرکے کھڑا کردیا گیا۔ بڑی مشکل سے دروازہ بند ہوا۔ اتنے چھوٹے کمرہ میں اتنے زیادہ آدمیوں کے باعث تمام شرکاء کو رات کھڑے ہوکر گزارنی پڑی۔صبح قادیانی زمیندار کرسی پر آکر بیٹھ گیا۔ تھانیدار بھی ان کے ساتھ اکڑفوں کرتا آبیٹھا۔ ایک ایک آدمی کو نکالتے تھانیدار ’’پولسیا زبان‘‘ اور ڈرا دھمکاکر تھانہ سے بھگادیتا۔ صوفی صاحب کی باری آئی تو باہر نکلتے ہی تھانیدار کے سر ہوگئے۔ ہم عاشق رسول ہیں‘ تم قادیانیوں کے ایجنٹ ہو‘ شرم نہیں آتی‘ قادیانیوں کو تم نے کرسی پر بٹھا رکھا ہے۔ بغیر ایف آئی آر کے ساری رات غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔ ہمارا جلوس قانون کے دائرہ میں تھا۔ تم نے غیر قانونی حرکت کی۔ آپ کی للکار پر قادیانی تو نودو گیارہ ہوگئے۔ تھانیدار کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔
	 غرض قانونی طور پر قادیانیوں کا تعاقب‘ مقدمات کی پیروی آ پ نے جاری رکھی۔ قادیانی مریل گھوڑے کی طرح دم خم سے عاری ہوگئے۔ صوفی صاحب مرحوم بہت ہی خوبیوں کے انسان تھے۔ انسان دوست تھے۔ شرافت وسادگی کا پیکر تھے۔ حق تعالیٰ مغفرت کرے۔ بہت بڑا جنازہ ہوا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری جنازہ وتدفین میں شریک ہوئے۔ 			            (لولاک ذیقعدہ۱۴۲۱ھ)
۴۴…مولانا مفتی سید عبدالشکور ترمذیؒ
وفات…یکم جنوری۲۰۰۱ء
	یادگار اسلاف متبحر عالم دین‘ مفتی‘ فقیہہ‘ بزرگ رہنما‘ حضرت مولانا قاری سید عبدالشکور ترمذیؒ یکم جنوری۲۰۰۱ء کی شام اچانک دل کی تکلیف سے انتقال فرماگئے۔اناﷲ وانا الیہ راجعون!اگلے روز حضرت مولانا مشرف علی تھانوی کی اقتدا میں ہزاروں بندگان خدا نے آپ کی نماز جنازہ پڑھی اور آپ کو اپنے قائم کردہ جدید ادارہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ رحمت حق آپ کی لحد پر شبنم فشانی کرے۔
	حضرت مولانا سیدعبدالشکور ترمذیؒ کے والد گرامی حضرت مولانا مفتی عبدالکریم گمتھلوی ؒ خانقاہ تھانہ بھون کے مفتی تھے۔حضرت مولانا عبدالشکور ترمذیؒ نے اس ماحول میں پرورش پائی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter