Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

33 - 196
میں دیکھا تو فرمایا کہ لو وہ مجھے لینے کے لئے آگئے۔ اس کے بعد ٹھیک ہو گئے۔ مولانا عبدالکریم سے باتیں کیں۔ ان بزرگوں کے آنے کا تذکرہ کیا اور یقین ہو گیا کہ اب یہ مہمان ہیں۔ چنانچہ ایسے ہوا۔ اس شان میں دنیا سے رخصت ہوئے اور وفات کے بعد قابل رشک چہرہ ان کے جنتی ہونے کی گواہی پیش کررہا تھا۔ دوسرے روز بدھ کو حضرت مولانا عبدالکریم کی امامت میں جنازہ ہوا۔ اور مرحوم کو آبائی قبرستان میں رحمت حق کے سپرد کردیاگیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں۔ آمین!     (لولاک جمادی الاول۱۴۲۴ھ)
۶۸…حضرت مولانا قاری دین محمد پانی پتی  ؒ
وفات… نومبر۲۰۰۳ء
	جامعہ فتح العلوم چنیوٹ کے بانی وناظم حضرت مولانا قاری دین محمد صاحبؒ ۱۰رمضان المبارک۱۴۲۴ھ کو رات دس بجے انتقال فرمائے گئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون!
	حضرت قاری صاحبؒ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی قاری عبدالرحیم پانی پتیؒ سے حاصل کی۔ دورہ حدیث شریف جامعہ خیرالمدارس ملتان میں کیا۔ حضرت مولانا خیر محمد جالندھریؒ‘ حضرت مولانا محمد شریف کشمیریؒ آپ کے حدیث کے استاذ تھے۔ حضرت قاری رحیم بخش پانی پتی  ؒسے قرأت کی تعلیم حاصل کی۔
	 حضرت مولانا قاری فتح محمد صاحبؒ پانی پتی سے آپ کے نیاز مندانہ تعلقات تھے۔ حضرت مولانا خیر محمد جالندھریؒ‘ حضرت مولانا قاری فتح محمدؒ پانی پتی‘ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی صاحبؒ اور ڈاکٹر حفیظ اﷲ صاحبؒ سے آپ کا بیعت کا تعلق رہا۔ آخرالذکر شیخ سے آپ کو خرقہ خلافت بھی عطا ہوا۔
	حضرت قاری دین محمد صاحب کا وجود بسا غنیمت تھا۔ ان کے پہلو میں دل دردمند تھا۔ عمر بھر تعلیم وتبلیغ سے آپ کا رشتہ رہا۔ انکساری وعاجزی‘ صبرورضا کی مجسم تصویر تھے۔ آپ کا مدرسہ فتح العلوم چنیوٹ کا معروف مستند تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کی ترقی وتعمیر میں آپ کی عمر بھر کی محنت کو دخل ہے۔ ارائیں پانی پتی برادری کے وہ چشم چراغ تھے۔
	 عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پر دل وجان سے خیرخواہ تھے۔ ختم نبوت کانفرنس چنیوٹ اور پھر چناب نگر کے موقعہ پر مدرسہ میں چھٹیاں کرکے تمام اساتذہ اور طلباء کو اس میں شرکت کا پابند کرتے۔ مجلس کے قائم کردہ مدرسہ تعلیم القرآن ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر کے امتحانات کے موقعہ پر تشریف لاتے۔ امتحان کے علاوہ مفید مشوروں سے نوازتے۔ حق تعالیٰ ان کی قبر کو بقعہ نور بنائیں۔				         (لولاک ذیقعدہ۱۴۲۴ھ)
۶۹…حضرت مولانا امام الدین قریشی  ؒ
وفات… نومبر۲۰۰۳ء
	عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مبلغ حضرت مولانا امام الدین قریشی  ؒ۲رمضان المبارک۱۴۲۴ھ کو بہاول پور کے وکٹوریہ ہسپتال میں عارضہ قلب کے باعث وصال فرماگئے۔ اناﷲ واناالیہ راجعون! حضرت مولانا امام الدین قریشی مرحوم لودھراں کے نواحی علاقہ شاہنال کے رہائشی تھے۔ ابتدائی تعلیم قصبہ مڑل‘ گوگڑاں‘ ضلع لودھراں اور شجاع آباد میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter