Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

16 - 196
	 گزشتہ دنوں بیمار ہوئے۔ لاہور لے گئے۔ ڈاکٹروں نے بہت سرتوڑ کوشش کی۔ لیکن آپ کا وقت موعود آن پہنچا۔ لاہور سے کبیروالا آگئے اور یہاں اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردی۔ دوسرے دن جنازہ ہوا۔ 			       (لولاک شوال المکرم۱۴۲۳ھ)
۵۷…حضرت مولانا کرم الٰہی فاروقی  ؒ
وفات…۱۰جنوری۲۰۰۳ء
	جامع مسجد باغ والی وہاڑی کے خطیب حضرت مولانا کرم الٰہی فاروقی  ؒ ۱۰جنوری ۲۰۰۳ء کو وہاڑی میں انتقال کرگئے۔ جامعہ خیرالمدارس کے مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی عبدالستار صاحب دامت برکاتہم کی اقتداء میں پورے شہر نے نماز جنازہ کی سعادت حاصل کی اور ہزاروں سوگواروں نے ان کو رحمت حق کے سپرد کردیا۔ اناﷲوانا الیہ راجعون! حضرت مولاناکرم الٰہی فاروقی  ؒ خوش الحان مقرر اور واعظ تھے۔ ان کا گلہ جوانی میں مستقل لائوڈ سپیکر کا کام دیتا تھا۔ اونچی آواز میں ترنم سے قرآن مجید پڑھتے تو مجمع پر جادو کردیتے تھے۔ وہ خطابت میں حضرت مولانا دوست محمد قریشی  ؒ کی ادائوں کے امین تھے۔ ملنسار‘ خوش خلق‘ خوش رو وخوش لباس تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر تھے۔ حق تعالیٰ نے ان کو خوبیوں کا مرقع بنایا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے ان کی جوانی کی رعنائیوں کو نظر لگ گئی۔ شوگر اپنے لوازمات سمیت ان کے ہاں ایسی مہمان ہوئی کہ جان لے کر چھوڑی۔ حق تعالیٰ ان کو جنت نصیب فرمائیں۔    (لولاک ۲۲ذی الحجہ ۱۴۲۳ھ)
۵۸…جناب چوہدری محمد یوسفؒ
وفات…۱۲جنوری۲۰۰۳ء
	لاہور کے جناب چوہدری محمد یوسف صاحب ۱۲ جنوری۲۰۰۳ء کی شب کو دل کا دورہ سے انتقال فرماگئے۔  اناﷲوانا الیہ راجعون! اگلے دن خانقاہ سراجیہ کندیاں کے صاحبزادہ خلیل احمد نے نماز جنازہ پڑھائی اور لاہور میں سپرد خاک ہوئے۔چوہدری محمد یوسفؒ آرائیں برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت مولانا محمد عبداﷲ صاحبؒ (المعروف حضرت ثانی  ؒ)کے داماد تھے۔ حضرت حافظ محمد عابد صاحبؒ کے بہنوئی تھے۔ عمر بھر لاہور میں سرکاری ملازمت کے سلسلہ میں قیام رہا۔ خوب وضع دار انسان تھے۔ بہت نفیس اور صالح طبیعت پائی تھی۔ ستر اسی کے پیٹے میں تھے۔ آخرت کا بلاوا آگیا۔ دل کا دورہ بہانہ بنا۔ دل ہار گئے اور آخرت کو سدھار گئے۔ اﷲ رب العزت ان کے آخرت کے سفر کو بابرکت فرمائیں۔ آمین! 	(لولاک ذی الحجہ۱۴۲۳ھ)
۵۹…حضرت مولانا عبدالقادر آزادؒ
وفات…۱۵جنوری۲۰۰۳ء
	پاکستان کے نامور خطیب‘ حضرت مولانا عبدالقادر آزادؒ ۱۵جنوری۲۰۰۳ء کی شب لاہور میں انتقال کرگئے۔ اناﷲوانا الیہ راجعون! عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر اور خانقاہ عالیہ رائے پور کے سرخیل‘ پیر طریقت قطب الاقطاب حضرت سید نفیس الحسینی دامت برکاتہم کی اقتداء میں اگلے دن نماز جنازہ ہوئی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter