Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

14 - 196
پورا فرمایا۔ اﷲ تعالیٰ ان کے فیض کو اور ان کے زیر سرپرستی قائم اداروں کو قائم ودائم رکھیں اور ان کے رفقاء کو ان جیسی خوبیوں سے نوازیں۔
	 اﷲ تعالیٰ مفتی صاحبؒ کے درجات کو بلند فرمائیں اوران کے حسنات کو قبول فرمائیں۔ 
					          (لولاک محرم الحرام۱۴۲۳ھ)
 ۵۴…حضرت مولانا نور احمد مظاہریؒ
وفات…۱۹اپریل۲۰۰۲ء
	جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے سابق امیر حضرت مولانا نور احمد مظاہری ۱۹اپریل ۲۰۰۲ء بروز جمعتہ المبارک قضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون!
	 حضرت مولانا نور احمد مظاہریؒ ہندوستان کے مشہور خلائق جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور کے فارغ التحصیل عالم دین تھے۔ پاکستان بننے کے بعد چک نمبر۲۵۶ گ ب پھلور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آباد ہوئے۔ حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ سے مخلصانہ اور دوستانہ تعلق تھا اور ان پر دل وجان سے عاشق تھے۔ حضرت جالندھریؒ بھی مولانا نور احمد مظاہریؒ کے علم وفضل واخلاص کے معترف تھے۔ مولانا عمر بھر مجلس کی امداد واعانت‘ جماعتی رفقاء کی سرپرستی فرماتے اور بزرگانہ شفقتوں سے نوازتے رہے۔ جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے امیر رہے۔
	حضرت مولانا مظاہریؒ اکابر علماء کے تربیت یافتہ تھے اور انہیں اکابر کی روایات اور معمولات پر کاربند تھے۔ آپ ایک کامیاب خطیب بھی تھے۔ خطابت کے ذریعہ مخلوق خدا کی روحانی اور طبابت کے ذریعہ جسمانی بیماریوں کے معالج تھے۔ خاصی عمر پائی۔ آخری دنوں میں بیمار ہوگئے۔ عیدالاضحی سے قبل حضرت مولانا محمد صدیق شیخ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان کے پوتے کی شادی کے سلسلہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ کو اس طرف جانا ہوا تو مولانا نور احمد مظاہریؒ کی مزاج پرسی کے لئے تشریف لے گئے۔ واپسی پر فرمایا کہ اس وقت مولانا مظاہریؒ کا جسم وجان وچہرہ انوارات الٰہیہ سے بقعہ نور بنا ہوا ہے۔ راقم جب لائل پور میں مجلس کا مبلغ تھا تو حضرت مظاہریؒ سے ابتدائی تعارف حضرت جالندھریؒ نے کرایا۔ پھر یہ تعلق آخر تک گہرا ہوتا چلا گیا۔ حضرت مرحوم کی شفقتوں اور محبتوں نے ایسا اسیر کیا کہ آج بھی ان کے لئے چشم پرنم سے یہ سطور لکھی جارہی ہے۔ حضرت مرحوم خوبیوں کا مجموعہ تھے۔ بڑوں سے محبت اور چھوٹوں پر شفقت کے بمقتضائے حدیث شریف ایسے کاربند تھے کہ اس کا عملی نمونہ ہوگئے تھے۔ سنت رسولﷺ پر عمل ان کی طبیعت ثانیہ بن گئی تھی اور عشق رسالت مآبﷺ ان کے روح کی غذا تھی۔ 			        (لولاک ربیع الثانی ۱۴۲۳ھ)
۵۵…حضرت مولانا قاری محمد اسحق فیصل آبادیؒ
وفات…۳۱دسمبر۲۰۰۲ء
	جامع مسجد قاسمیہ کے خطیب‘ مدرسہ تعلیم القرآن گلبرگ کے بانی ومہتمم حضرت مولانا قاری محمد اسحق صاحب فیصل آبادیؒ کا ۳۱دسمبر۲۰۰۲ء کو شام چار بجے فیصل آباد میں انتقال ہوگیا۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون!
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter