Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی محرم الحرام ۱۴۳۰ھ - جنوری ۲۰۰۹ء

ہ رسالہ

11 - 11
نقد و نظر
تبصرے کے لیے ہر کتاب کے دونسخوں کا آنا ضروری ہے
(ادارہ)
چالیس منتخب حدیثیں
حضرت مولانا عبد الباسط صاحب‘ صفحات:۵۸‘ قیمت:۲۴ روپے‘ ناشر:مکتبہ فریدیہ ای سیون اسلام آباد۔ زیر نظر رسالہ میں مسلمانوں کے باہمی معاملات‘ حقوق وفرائض سے متعلق چالیس احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے‘ رسالہ لائق مطالعہ ہے۔
عیادت کے آداب وفضائل
مولانا مرغوب احمد لاجپوری صاحب ڈیوز بری انگلینڈ‘ صفحات: ۵۱‘ قیمت:۵۰ روپے‘ ناشر: بیت العلم ٹرسٹ ۹/ای‘ ایس ٹی بلاک ۸/ گلشن اقبال کراچی۔
مریض کی تیمارداری اور مزاج پرسی کو اسلامی معاشرت میں بڑی اہمیت حاصل ہے‘ آپ ا نے اپنے فرامین میں مختلف طریقوں سے عیادت کی ترغیب دی ہے ۔ پیش نظر کتاب میں اس موضوع سے متعلق چالیس احادیث بمع ترجمہ وتشریح کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے قابل قدر اور لائق مطالعہ ہے۔جلد‘ کاغذ اور طباعت عمدہ ہے۔
کشف الحقیقة عن احکام العقیقة
مولانا محمد اسلم معاویہ ‘ فاضل جامعہ خیر المدارس ملتان‘ صفحات: ۷۶‘ قیمت: درج نہیں‘ ناشر: شعبہ تصنیف وتالیف حلقہ دروس (دعوت رجوع الی الوحی والسنة) ڈیرہ اسماعیل خان۔
پیش نظر رسالہ میں عقیقہ کے معنی‘ حکم‘ حکمتیں اور اس کے متعلق احادیث وفتاویٰ کو یکجا جمع کیا گیا ہے موضوع کی مناسبت سے بہت ہی عمدہ مواد جمع کیا گیا ہے۔
لوامع دریة فی حل فوائد مکیة
قاری حبیب الرحمن‘ صفحات: ۸۸‘ قیمت: درج نہیں‘ ناشر: جامعہ صدیقیہ توحید پارک گلشن راوی روڈ لاہور۔ تجوید کے موضوع پر مؤلف کی یہ چوتھی کتاب ہے‘ جسے سوال وجواب کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے‘ اس سے پہلے تجوید القرآن فی حل القرآن‘ تسہیل التجوید فی حل تیسیر التجوید‘ شارح الوقف فی حل جامع الوقف‘ قراء کرام اور طلباء سے داد تحسین وصول کر چکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ جناب مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔
حقانی وظائف
مولانا عبد القیوم حقانی‘ صفحات: ۳۲‘ قیمت درج نہیں‘ ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ برانچ پوسٹ آفس خالق آباد نوشہرہ‘ سرحد۔ زیر نظر رسالہ کا تعارف مؤلف نے یوں کرایا ہے:
”قرآن پاک کی آخری سورتوں کے فضائل وبرکات‘ نبوی معمولات کے مبارک ثمرات‘ نبی کریم ا کی تلقین وہدایات‘ عوارض وامراض‘ حادثات وخطرات اور ہمہ جہتی اندیشہ ہائے مضرات سے حفاظت اور عمل کرنے والوں کے لئے نبوی بشارات‘ ایک انمول حقانی روحانی تحفہ“۔
آداب الشیخ والمرید
مولانا حافظ لیاقت علی شاہ نقشبندی غفوری‘ صفحات: ۱۲۸‘ قیمت: درج نہیں‘ ناشر:مکتبہ غفوریہ نزد جامعہ اسلامیہ درویشیہ سندھی مسلم سوسائٹی کراچی ۔
حضور اکے مقاصد بعثت میں سے ایک مقصد تزکیہ نفس ہے‘ جسے دوسرے لفظوں میں احسان یا تصوف سے تعبیر کیا جاتا ہے‘ تصوف کیا ہے؟ اس کی تفصیلات کیا ہیں؟ شیخ کی ضرورت اور شیخ طریقت کی شرائط‘ پیر اور مرید کے آداب سے متعلق اکابر علماء امت اور مشائخ عظام کے مضامین کا دلکش مجموعہ ۔ کتاب قابل قدر اور لائق مطالعہ ہے۔
فیضانِ معصومیہ
حضرت صوفی اشفاق اللہ واجد مجددی دامت برکاتہم‘ صفحات: ۲۸۸‘ قیمت: ۲۰۰ روپے‘ ناشر: مکتبہ سراجیہ جامعہ دار القرآن سراجیہ پنسیرہ روڈ گوجرہ ضلع ٹوبہ۔
زیر تبصرہ کتاب میں ۱۳/عظیم اولیاء اللہ کے احوال وآثار کو جمع کیا گیا ہے‘ جن کے نام درج ذیل ہیں: ۱- قطب الاقطاب قیوم زماں حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی قدس سرہ۔
۲- خواجہ سیف الدین ۔ ۳- خواجہ سید نور محمد بدایونی‘ ۴- خواجہ مرزا مظہر جان جاناں‘ ۵- خواجہ شاہ علی دہلی‘ ۶- خواجہ شاہ ابو سعید‘ ۷- خواجہ شاہ احمد سعید‘ ۸- خواجہ دوست محمد قندھاری‘ ۹- خواجہمحمد عثمان ‘ ۱۰- خواجہ سراج الدین ‘۱۱- خواجہ احمد خان‘ کندیاں‘ ۱۲- خواجہ محمد عبد اللہ‘ کندیاں‘ ۱۳- خواجہ ابو الخلیل خان محمد صاحب دامت برکاتہم ۔ کتاب بہت ہی عمدہ‘ قابل قدر اور ہر فرد کے لئے لائق مطالعہ ہے۔
اشاعت ۲۰۰۹ ماہنامہ بینات , محرم الحرام ۱۴۳۰ھ - جنوری ۲۰۰۹ء, جلد 72, شمارہ 
Flag Counter