Deobandi Books

ماہنامہ الابرار دسمبر 2009

ہ رسالہ

2 - 13
تري راہ کے مسافر
ایف جے،وائی(December 27, 2009)

جناب خالد اقبال تائب

وہ جو درد سہہ رہے ہيں تو دوا بھي پارہے ہيں
تري راہ کے مسافر ترے گھر کو جارہے ہيں

وہ خوشي ميں بہتے آنسو جو ہيں غمگسار و دل جُو
وہ جو چھپ نہيں رہے ہيں اُنہيں وہ چھپا رہے ہيں

يہ عنائتيں مبارک يہ مسافتيں مبارک
تري دُھن ميں جارہے ہيں ترے گيت گارہے ہيں

وہ طلب ميں ہيں خدا کي، ہے خدا طلب ميں اُن کي
وہي لوگ جارہے ہيں جنہيں وہ بُلا رہے ہيں

ہے ترے کرم سے پالا ہے قدم قدم اُجالا
ديئے ان کي چشمِ تر ميں کئي جھلملا رہے ہيں

ترے اسم کا کرشمہ کہ ہے ساتھ ہي مسمّي
ترا نام لے رہے ہيں ترا قرب پارہے ہيں
Flag Counter