Deobandi Books

ماہنامہ دار العلوم دیوبند محرم الحرام 1432 ہجری مطابق دسمبر 2010ء

ہ رسالہ

7 - 8
***
ذکر خاموش
نتیجہ فکر: ولی اللہ قاسمی بستوی
استاذ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم
اکل کوا، نندور بار مہاراشٹر

بروفات حسرتِ آیات، جناب حضرت مولانا غلام رسول خاموش صاحب، گجراتی
سابق کارگذار مہتمم دارالعلوم دیوبند
حضرتِ خاموش، خاموشی سے رخصت ہوگئے اس خبر سے لوگ سارے محوِ حیرت ہوگئے
کرگئے ہجرت جہاں سے، دے گئے سوزِ فراق اور جاکر ساکنِ گلزارِ جنت ہوگئے
-------------------------------
دے گئے داغِ جدائی آہ! مولانا غلام چھوڑ کر ہم کو گئے وہ جانبِ ربّ انام
جان ودل سے کررہے تھے خدمتِ دارالعلوم سات برسوں سے رہے مرغوب کے قائم مقام
-------------------------------
رہنے والے وہ تھے بیشک صوبہٴ گجرات کے زینتِ میخانہٴ قاسم# رہے دن رات کے
حکمتوں کے وہ لٹاتے ہی رہے لعل وگہر قاسمِ دانا رہے ہیں علم کی سوغات کے
-------------------------------
ان کا نقشِ جاوِداں چھاپی# کا ہے دارالعلوم ان کے فکر وفن سے روشن تھے وہاں ماہ ونجوم
سایہٴ شفقت رہے ہیں نسلِ نَوْ کے واسطے اور تھے انمول ، دُرّ مخزنِ دارالعلوم
-------------------------------
پیکرِ زہد و قناعت تھے وہ مولانا رسول کررہے تھے چار جانب عام پیغامِ رسول
مخلصانہ خدمتیں جو کرگئے ، ہیں بے مثال مادرِ علمی قیامت تک نہیں سکتی ہے بھول
-------------------------------
وقتِ رحلت ، عمر ان کی کل بہتر سال تھی زندگانی فضلِ مولیٰ سے بڑی خوشحال تھی
تھی طبیعت میں تواضع، خوش مزاجی تھی عزیز فطرتِ مرحوم ، استغنا سے مالا مال تھی
-------------------------------
ان کے ہاتھوں میں رہا ہے کچھ نظامِ اہتمام ہر مہینے پندرہ دن کرتے تھے آکر قیام
شوق سے گجرات سے آتے رہے وہ دیوبند خیر و خوبی سے ہوا ہے خدمتوں کا اختتام
-------------------------------
دن جمعہ تھا ، قبلِ مغرب آیا پیغامِ اجل آٹھ اکتوبر(1) کو پائے باغِ جنت میں محل
مادرِ علمی میں ان کے ہیں نقوشِ تابناک نسلِ نَوْ کو دے گئے خاموش تحریکِ عمل
-------------------------------
ان کی فرقت سے ہمیں لاحق ہوا غم بے کراں ان کی ہجرت سے ہوا ، افسوس سونا گلستاں
روتے ہیں دیوار ودَر، اجڑا ہے خوشیوں کا چمن ہوگئی ہیں بلبلانِ خوش نوا ، ماتم کنا
-------------------------------
ہے ”ولی“ کی یہ دعا اے رب رحمان ورحیم حشر میں خاموش ، پائیں سایہٴ عرشِ عظیم
تا قیامت قبر پر رحمت رہے سایہ فگن مغفرت فرما دے ان کی اور دے دارِ نعیم
-------------------------------
پیشکش : (خادم القرآن والمساجد جناب حضرت مولانا) غلام محمد وستانوی (صاحب دامت برکاتہم
بانی ورئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا)

Flag Counter