***
===================================
ایک تحقیقی کتاب
حسن صحیح فی جامع الترمذی / دراسة وتطبیق
طلبہ علم حدیث اور فضلاء کرام کو یہ جان کربے حد خوشی ہوگی کہ ”شیخ الہنداکیڈمی“ اور ”مکتبہ دارالعلوم دیوبند“ کے زیراہتمام اپنے موضوع پر انوکھی کتاب ”حسن صحیح“ تین جلدوں میں طبع ہوکر منظرعام پر آچکی ہے۔
ترمذی شریف کی اصطلاحات ”حسن“، ”حسن غریب“ اور ”حسن صحیح“ وغیرہ شروع سے اہل علم کے درمیان موضوع بحث اور معرکة الآراء رہی ہیں ضرورت تھی کہ ان اصطلاحوں پر بھرپور طریقہ سے بحث و تحقیق کرکے کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد کیا جائے۔
الحمدللہ مادرعلمی دارالعلوم کے اہم شعبہ ”تخصص فی الحدیث“ کے ذریعہ یہ کام اکابر اساتذہ کی نگرانی میں انجام پایا ہے، اس سلسلہ کی کتابیں ”الحدیث الحسن“ اور ”حسن غریب“ پہلے ہی شائع ہوکر علمی حلقوں میں مقبول ہوچکی ہیں، یہ تیسری اور سب سے اہم کڑی اب پیش خدمت ہے امید کہ حدیث شریف سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وفضلاء اسے جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
عام قیمت: 700/= روپے مکمل تین جلدیں
ملنے کا پتہ: مکتبہ دارالعلوم بالمقابل جامع رشید، دیوبند