Deobandi Books

ماہنامہ دار العلوم دیوبند رمضان-شوال 1430 ھ مطابق ستمبر-اكتوبر 2009ء

ہ رسالہ

5 - 16
***
خوش خبری
طویل مدت کے بعد مفتی اعظم عارف باللہ حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ، مفتی اوّل دارالعلوم دیوبند کے فتاویٰ کی تیرہویں جلد تین ماہ پہلے شائع ہوئی تھی، جس میں شرکت و بٹوارہ، مضاربت اور وقف کے مسائل ہیں، اب چودہویں جلد شائع ہورہی ہے، اس میں وقف کے بقیہ مسائل، آداب مساجد، آداب قرآن، آداب قبرستان، خرید وفروخت کے مسائل، سود، قمار اور بیمہ کے احکام ہیں۔ اس جلد کو حضرت مولانا مفتی محمدامین صاحب پالن پوری استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند نے عمدہ ترتیب اور بہترین اسلوب کے ساتھ مرتب فرمایا ہے۔ اور حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری شیخ الحدیث و صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند نے ازاوّل تا آخر اس کو بغور دیکھا ہے اور متعدد جگہ قیمتی حواشی ارقام فرمائے ہیں۔ نیز اس جلد کی تصحیح کا پورا اہتمام کیاگیاہے۔ اور جو فتاویٰ عربی یا فارسی زبان میں تھے ان کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے اور غیرمعروف الفاظ کی بین القوسین یا حاشیہ میں مختصروضاحت کی گئی ہے تاکہ عام قارئین مفتی صاحب کے فتاویٰ سے کامل استفادہ کرسکیں،اور تمام فتاویٰ کو عناوین اور علامات ترقیم سے مزین کیا گیا ہے اور حسب سابق حاشیہ میں حوالے درج کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اس جلد کی اور بھی خوبیاں ہیں جو دیکھنے اور پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں،اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور دارالعلوم دیوبند کے فیض کو عام و تام فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
تعداد فتاویٰ: 950 تعداد صفحات:512 عام قیمت: 170
ملنے کا پتہ : مکتبہ دارالعلوم دیوبند

Flag Counter