Deobandi Books

ماہنامہ دار العلوم دیوبند ربيع الثانى 1430 ھ مطابق اپریل 2009ء

ہ رسالہ

11 - 11
***
خوش خبری


مفتی اعظم عارف باللہ حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانی رحمة الله عليه مفتی اوّل دارالعلوم دیوبند کے فتاوی کی بارہ (12) جلدیں جن کو حضرت مولانا مفتی ظفیرالدین صاحب نے مرتب کیا ہے، ایک مدت سے شائع ہورہی ہیں، ان بارہ جلدوں میں کتاب الطہارت سے کتاب اللقطہ تک کے مسائل ہیں، کتاب اللقطہ سے آگے ترتیب کا کام کافی دنوں سے موقوف تھا اب بحمداللہ فتاویٰ دارالعلوم کی تیرہویں جلد شاندار طباعت، بہترین جلد اور عمدہ کاغذ پر طبع ہوکر آچکی ہے جس میں شرکت و بٹوارہ ، مضاربت اور وقف کے اہم مسائل ہیں، اس جلد کو حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالن پوری استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند نے عمدہ ترتیب اور بہترین اسلوب کے ساتھ مرتب فرمایا ہے۔ اور حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند نے از اوّل تا آخر اس کو بغور دیکھا ہے نیز اس جلد کی تصحیح کا پورا اہتمام کیاگیا ہے۔ اورجو فتاویٰ عربی یا فارسی زبان میں تھے ان کا اردو میں ترجمہ کیاگیا ہے اور غیرمعروف الفاظ کی بین القوسین یا حاشیہ میں مختصر وضاحت کی گئی ہے تاکہ عام قارئین مفتی صاحب کے فتاویٰ سے کامل استفادہ کرسکیں، اور تمام فتاویٰ کو عناوین اور علامات ترقیم سے مزین کیاگیا ہے اور حسب سابق حاشیہ میں حوالے درج کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اس جلد کی اور بھی خوبیاں ہیں جو دیکھنے اور پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور دارالعلوم دیوبند کے فیض کو عام و تام فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
تعداد فتاویٰ: 902 تعداد صفحات: 544 نٹ قیمت:85/=
ملنے کا پتہ: مکتبہ: مكتبه دارالعلوم ديوبند

Flag Counter