Deobandi Books

آسان حج و عمرہ نمبر بہ نمبر

صدقہ: دا

1 - 2
آسان عمرہ نمبر بہ نمبر
تلبیہ : لَبَّيْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ،
إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ
میقات سے پہلے اِحرام پہن کر اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل اِحرام کے پڑھ کر دل میں عمرہ کی نیت کرکے فوراً تلبیہ پڑھیں(نیت: اے اللہ! میں عمرہ کی نیت کرتا ہوں اس کو میرے لیے آسان فرما اور قبول فرما) پھر مرد بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز میں کثرت سے تلبیہ پڑھتے ہوئے جب مسجد حرام پہنچیں تو درج ذیل ترتیب کے مطابق عمرہ ادا کریں:
طواف شروع کرنے سے پہلے چار کام کریں
نمبر 1 ۔ طواف شروع کرنے سے پہلے تلبیہ پڑھنا بند کردیں۔
نمبر 2 ۔ اِضْطِبَاع: یعنی صرف دورانِ طواف مرد اپنی چادر کو سیدھی طرف کی بغل سے نکال کر اُلٹے کندھے پر ڈال کر سیدھا کندھا کھول دیں۔ِ
نمبر 3 ۔ حجر اسود کے بالکل سامنے آنے سے پہلے بیت اللہ کی طرف رخ کرکے دل میں طواف کرنے کی نیت کریں (کوئی بھی نیت کرتے وقت الفاظ کہنا ضروری نہیں دل کا ارادہ کافی ہے) طواف با وضو کرنا واجب ہے
نمبر 4 ۔ اب حجر اسود کے بالکل سامنے آکراِستقبال کریں، یعنی دونوں ہتھیلیوں کا رُخ بیت اللہ کی طرف کرکے مرد کانوں تک اور عورتیں نماز کی طرح ہاتھ اُٹھاکر بِسْمِ اللہِ اَللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَالصَّلٰوةُۃ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللہِ، اَللّٰهُمَّ إِيْمَانًا بِكَ وَتَصْدِيقًا بِكِتَابِكَ، وَسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کہیں، پھر ہاتھ چھوڑ کر اِستلام کا اشارہ کریں، یعنی اپنی دونوں ہتھیلیوں سے حجر اسود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اَللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ پڑھ کر ہتھیلیو ں کو چُومیں۔ (اب طواف شروع کریں)
طواف شروع کرکے چار کام کریں
نمبر 5 ۔ صرف طواف کے پہلے تین چکروں میں مرد حضرات رَمَل کریں یعنی کندھے ہلاتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدموں سے سینہ تان کر چلیں
نمبر 6 ۔ دورانِ طواف رُکن یمانی (یعنی حجر اسود کے بائیں طرف والے کونے) سے حجر اسود والے کونے تک رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ پڑھیں،باقی جو بھی ذکر واذکار کریں۔ دورانِ طواف تیسرا کلمہ: سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ پڑھنا ثابت۔
نمبر 7 ۔ ہر چکر کے شروع میں بالکل حجر اسود کے سامنے کھڑے ہوکر  اِستلام کا اشارہ کرکے اَللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ پڑھیں۔
نمبر 8 ۔ دورانِ طواف خانۂ کعبہ کی طرف نہ مکمل رُخ کریں، نہ پیٹھ کریں اور نہ ہی خانۂ کعبہ کی طرف دیکھیں۔
طواف کے سات چکر مکمل کرکے چار کام کریں
نمبر 9 ۔ سات چکر مکمل کرنے کے بعد آٹھویں دفعہ اِستلام کا اشارہ کرکے ملتزم پر جا کر دعا کریں۔  (ملتزم پر خوشبوں لگی ہوتی ہے ہاتھ نہ لگائیں)
نمبر 10 ۔ سیدھا کندھا ڈھانپ کرمقامِ ابراہیم کے پیچھے، یا جہاں جگہ مل جائے دو رکعت واجب الطواف پڑھیں جبکہ مکروہ وقت نہ ہو اور دعا مانگیں
نمبر 11 ۔ خُوب زم زم کا پانی پئیں اور یہ دعا کریں: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَّرِزْقًا وَّاسِعًا، وَّشِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ۔ اے اللہ! نفع دینے والا علم عطا فرمااور رِزق میں وسعت عطا فرما اور ہر بیماری سے شفا عطا فرما
نمبر 12 ۔ صفا کی طرف جانے سے پہلے حجر اسود کے سامنے آکر نویں مرتبہ اِستلام کا اشارہ کرکے   اَللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ پڑھیں۔
صفا کی طرف جا کر چار کام کریں
نمبر 13 ۔ بابِ صفا سے یا جیسے سہولت ہو صفا کی طرف جائیں، صفا پر ایک تہائی چڑھائی چڑھ کر خانۂ کعبہ کی طرف رُخ کر کے خُوب دعائیں مانگیں۔
نمبر 14 ۔ سعی (یعنی صفا مروہ کے سات چکر) کی دل میں نیت کرکے ابتدا صفا سے کریں ، مروہ پر پہنچ کر ایک چکر مکمل ہوگا، پھر مروہ سے صفا آئیں تو دوسرا چکر مکمل ہوگا، اسی ترتیب پر آخری ساتواں چکر مروہ پر آکر مکمل ہوگا ( دورانِ سعی یہ دعا مانگیں : رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ الْأَعَزُّ الأَكْرَمُ) صفا مروہ کی سعی کے دوران صرف مرد حضرات گرین لائٹوں کے نیچے تیز قدموں سے جھپٹتے ہوئے چلیں اور عورتیں عام ترتیب پر چلیں)۔
نمبر 15 ۔ اگر چاہیں تو مسجد میں جاکر دو رکعت نفل پڑھیں۔ (صفا مروہ مسجد کی حدود سے باہر ہےیہاں یہ دو نفل نہ پڑھیں)۔
نمبر 16 ۔ مرد وعورت چوتھائی سر کے بال انگلی کے ایک پور جتنےکٹوائیں یہ واجب ہے۔ مردوں کا گنجا ہونا افضل ہے۔ (احتیاط: عورتیں بال چھوٹے بڑے ہونے کی وجہ سے بالوں کی تین چوٹیاں بناکر تینوں چوٹیوں کے آخر سے انگلی کے ایک پور جتنا کاٹیں)۔	الحمد للہ عمرہ مکمل
فرائض عمرہ : احرام اور طواف۔  
واجبات : صفا مروہ کی سعی اور حلق یا قصر
مصدقہ: دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوریؒ ٹاؤن کراچی پاکستان
 (مولانا) محمد راحیل رؤف  فاضل: جامعہ علوم اسلامیہ بنوریؒ ٹاؤن، کراچی
Flag Counter