Deobandi Books

تنظیمات

ن مضامی

3 - 19
پیپلز پارٹی اپنی اصل پر
پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے برسرِاقتدار آنے کے بعد گزشتہ چار ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران اپنی پالیسیوں کو جس رخ پر چلانے کی کوشش کی ہے اس سے اس کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ان سیاسی عناصر کی خوش فہمیاں بھی اب ہوا میں تحلیل ہو رہی ہیں جنہوں نے گزشتہ دس سالہ دور میں پی پی کی سیاسی رفاقت کا راستہ اس خیال سے اپنا لیا تھا کہ اس رفاقت کے ذریعہ وہ اس پارٹی کو شاید اپنا مزاج اور فکر تبدیل کرنے پر آمادہ کر سکیں گے۔ پی پی کی ہائی کمان نے برسراقتدار آتے ہی
قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ایک خاتون کو حکمران نامزد کر دیا۔
عدالتوں سے سزا یافتہ ڈاکوؤں، قاتلوں اور تخریب کاروں کو رہا کر دیا۔
پی پی کی چیئر پرسن نے اسلامی سزاؤں کو وحشیانہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے اسلام کو خدا اور بندے کے درمیان ذاتی معاملہ قرار دے کر سیکولرازم کے پرچار کی کوشش کی اور عورت کی گواہی کے مسئلہ پر قرآن کریم کے صریح حکم کے خلاف بیان بازی کر کے اپنے اصل نظریات کو آشکارا کر دیا۔
پی پی حکومت نے سابقہ حکومت کی طرف سے قائم کیے جانے والے خواتین کمیشن کی رپورٹ کو شائع کیا جسے سابقہ حکومت نے داخلِ دفتر کر دیا تھا جبکہ اس رپورٹ کی متعدد سفارشات قرآن و سنت کے منافی ہیں۔
یہ صرف ساڑھے تین ماہ کی کارکردگی ہے جس سے یہ بات پوری طرح واضح ہوجاتی ہے کہ پی پی پی کی پالیسیوں کا اصل رخ سیکولرازم اور لادینیت کی طرف ہے اور وہ تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے عزائم پر اسلام کے ساتھ برائے نام تعلق کے اظہار کا پردہ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔
ان حالات میں محب وطن اور اسلام دوست عوامی حلقوں بالخصوص تمام مکاتب فکر کے علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولرازم کی راہ پر گامزن کرنے کی مذموم کوششوں کا پورے نظم اور حوصلہ کے ساتھ سامنا کریں۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
ہفت روزہ ترجمان اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
مارچ ۱۹۸۹ء ۔ جلد ۳۲ شمارہ ۱۱ و ۱۲
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بڑھتے ہی چلو کہ اب ڈیرے منزل پہ ڈالے جائیں گے 1 1
3 جمعیۃ علماء اسلام کی جدوجہد کا نظریاتی اور تاریخی پس منظر 2 1
4 پیپلز پارٹی اپنی اصل پر 3 1
5 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ۔ نفاذ اسلام کی جدوجہد میں معاون یا رکاوٹ؟ 4 1
6 ایران میں مقیم اہل سنت کے ساتھ انقلابی حکومت کا رویہ کیا ہے؟ 4 5
7 جمعیۃ علماء اسلام کی جدوجہد کا نظریاتی اور تاریخی پس منظر 5 1
8 کچھ حزب التحریر کے بارے میں 6 1
9 ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا قیام 7 1
10 مجلس احرار اسلام ۔ پس منظر اور جدوجہد 8 1
11 عوامی نیشنل پارٹی کے اسلام دوست خیالات 9 1
12 نفاذ اسلام کی دستوری جدوجہد اور جمعیۃ علماء اسلام 10 1
13 شیخ الہندؒ عالمی امن فورم کا قیام 11 1
14 سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کا قیام 12 1
15 مجلس علماء اسلام پاکستان کا قیام 13 1
17 اسلامک تھنک ٹینک اور ورلڈ اسلامک فورم 14 1
18 جمعیۃ علماء اسلام 15 1
19 انجمن خدام الدین کی سرگرمیاں، حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ کے قلم سے 16 1
20 عبید اللہ انور 16 19
21 جمعیۃ علماء اسلام کا تعارف ۔ مولانا مفتی محمودؒ کے قلم سے 17 1
22 جمعیۃ علماء اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع 18 1
23 جمعیۃ العلماء کے مقاصد اور دائرہ کار 19 1
Flag Counter