Deobandi Books

قلب سلیم

ہم نوٹ :

6 - 26
ہے۔ ۱۹۹۴؁ء میں ہوئے سفرِ برطانیہ کے دوران حضرتِ اقدس ۱۱؍ستمبر بروز یک شنبہ بعدنمازِ ظہر مسجدِ نور مانچسٹر میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے لیے تشریف لائے، آپ نے اپنے خطاب سے قبل امامِ مسجد سے ان کا نام پوچھا تو امام صاحب نے اپنا نام محمد سلیم بتایا۔ چناں چہ حضرت والا نے اس نام کی مناسبت سے اپنے وعظ کا عنوان ’’قلبِ سلیم‘‘ اختیار فرمایا جو اس وقت آپ کے پیش نظر ہے اسے ملاحظہ فرمایئے اوراپنے دلوں کی طرف نظر کیجیے اور سوچئے کہ کیا ہمارا قلب قلبِ سلیم کا مصداق ہے یا کہیں خدانخواستہ قلبِ سقیم تو نہیں ہے؟ حضرتِ اقدس نے قلبِ سلیم کی جو علامات بیان فرمائی ہیں ان پر غور فرمائیں اور اپنے قلب کو سلیم بنانے کی فکر کریں۔ اﷲ تعالیٰ حضرتِ اقدس کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور حضرت کے فیوض و برکات کو جاری رکھے، آمین۔
فقط محمدایوب سورتی عفا اﷲ عنہٗ
دیده اشك باریده
لذّتِ قربِ ندامت گریه وزاری میں هے
قرب كیاجانے جو دیده اشك باریده نهیں
جس كو استغفار كی توفیق حاصل هوگئی
پهر نهیں جائز یه كهنا كه وه بخشیده نهیں
اختؔر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter