Deobandi Books

قلب سلیم

ہم نوٹ :

5 - 26
پیش لفظ 
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ
عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب مدظلہٗ کی ذات گرامی محتاجِ تعارف نہیں ہے آپ حکیم الامت حضرت تھانوی قدس سرہٗ کے خلیفہ اجل حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ ہیں۔آپ کو اﷲ تعالیٰ نے عالمگیر مقبولیت عطا فرمائی ہے اور آپ کے بیانات عجیب وغریب تاثیر کے حامل ہیں، جو بھی آپ کے بیان اور مجلس میں بیٹھا ہے اس نے یہ بات ضرور محسوس کی ہے کہ آپ کا دل مسلمانوں کی اصلاح کے لیے کس قدر تڑپتا ہے اور آپ کتنے پیارے انداز میں مسلمانوں کو دین کی طرف لانے اور انہیں اﷲ سے تعلق قائم کرنے کے لیے جدو جہد فرماتے ہیں۔ 
یہی وجہ ہے کہ آپ کے مواعظ و مجالس اور آپ کے بیانات واجتماعات نے ہزاروں زندگیوں میں دینی انقلاب پیدا کردیا ہے اور یہ بات صرف برصغیر کے مسلمانوں کی نہیں یورپی اور افریقی ممالک کے مسلمان جو وہاں کے معاشرہ اور اپنی کوتاہی کے باعث دین سے دور ہو چکے ہیں، حضرتِ اقدس کے مواعظ ومجالس نے پھر سے ان کی زندگی کا رُخ بدل کر رکھ دیا ہے اور ان کے دلوں میں خوفِ خدا اور فکرِ آخرت پیدا فرمادی۔ آج ان ممالک میں ان دوستوں کی کمی نہیں جو حضرتِ اقدس کی وجہ سے اپنے دل کی دنیا روشن اور آباد کیے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھ رہا ہے  اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ      ؎
ایشیا یورپ سے لے کر افریقہ تک فیض یاب
کیا   بتاؤں   فیضِ   اختر   کیسا   عالمگیر   ہے
حضرتِ اقدس جب کبھی برطانیہ کے مسلمانوں کو شرفِ زیارت و ملاقات سے نوازتے ہیں عوام تو عوام علماء اور صلحاء کی ایک بڑی تعداد حضرتِ اقدس کے ساتھ ساتھ رہنے کو سعادت جانتی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter