Deobandi Books

قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی سرکاری رپورٹ جلد 4 ۔ غیر موافق للمطبوع

101 - 444
	جناب عبدالمنان عمر:  بالکل اور ہے جی۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  تو پھر جب وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے نہیں مانتے‘‘ آپ کیوں اسلام کو بیچ میں لے آرہے ہیں؟
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ ، وہ جو اس کو نہیں مانتے۔ اس کے متعلق تو کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے کوئی کافر نہیں ہوجاتا۔ مگر ان کا پیغام کیاہے؟
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، حرامی ہو جاتا ہے، کافر نہیں ہو جاتا، ولد الزنا ہو جاتا ہے، ولد الحرام ہو جاتا ہے۔
	جناب عبدالمنان عمر:  وہ بلاتے ہیں کس طرف؟ جو محمد رسول اﷲa کی طرف نہیں آتا…
	جناب یحییٰ بختیار:  وہ تو کافر ہو گیا ناںجی۔ 
	جناب عبدالمنان عمر:  نہیں جی، محمدرسول اﷲ کی طرف نہیں آتا، قرآن کی طرف نہیں آتا،آپ اس کو کیا اچھا آدمی کہیں گے؟ میں تو نہیں کہوں گا۔ 
	جناب یحییٰ بختیار:  نہیں، ہم تو نہیںکہیں گے، مگر جو…
	جناب عبدالمنان عمر:  ہاں جی، وہی مرزاصاحب کہہ رہے ہیں۔
	جناب یحییٰ بختیار:  مرزاصاحب کہتے ہیں ’’میں اور قرآن ایک ہی ہیں، میں اور…؟
(مرزاقادیانی نے واقعی گالی دی)
	1817Madam Chairman:  That means it is admitted. That means it is admitted that these words were used.
	(محترمہ چیئرمین:  اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تسلیم شدہ ہے کہ یہ الفاظ استعمال کئے گئے تھے)
(انگریز کی اطاعت ایمان کا حصہ)
	جناب یحییٰ بختیار:  اچھا جی، ابھی ایک اور طرف آ جائیے۔ یہ حکومت برطانیہ کی اطاعت، حکومت برطانیہ کی اطاعت بھی آپ کے نزدیک، حکومت برطانیہ کی اطاعت جو ہے، وہ بھی ایمان کا ایک حصہ تھا۔ مرزا صاحب کے عقیدے کے مطابق؟
	جناب عبدالمنان عمر:  کس چیز کا حصہ تھا؟ 
	جناب یحییٰ بختیار:  ایمان کا حصہ تھا یا اسلام کا ایک اصول تھا آپ کی نظر میں،آپ کے دین کا ایک اصول تھا کہ برطانیہ کی اطاعت کرو؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter