Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

21 - 506
ہی اس کی نوٹ میں لکھا یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں۔ یعنی یوسف اور مریم کی اولاد تھے۔‘‘
(کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸)
	دیکھو کیسے کھلے لفظوں میں ایک بڑھئی کو سیدنا عیسیٰ کلمتہ اﷲ کا باپ بنادیا اور اس صریح کفر میں صرف ایک پادری کے لکھ جانے پر اعتماد کیا۔ اﷲ واحد قہار سے سخت لعنت پائے گا۔ وہ جو ایک پادری کی بے معنی زٹل سے قرآن کو رد کرتا ہے۔
	۵۴…	اعجاز احمدی میں صاف بک دیا کہ: ’’یہود عیسیٰ کے بارے میں قوی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی جواب میں حیران ہیں۔ بغیر اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ ضرور عیسیٰ نبی ہے۔ کیونکہ قرآن نے اس کو نبی قرار دیا ہے اور کوئی دلیل ان کی نبوت پر قائم نہیں ہوسکتی۔ بلکہ ابطال نبوت پر کئی دلائل قائم ہیں۔			  (اعجاز احمدی ص۱۳، خزائن ج۱۹ ص۱۲۰)
	یہاں پر تو عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ قرآن شریف پر بھی اعتراض جڑدیا کہ وہ قرآن ایسی بات بتارہا ہے کہ جس کے ابطال پر متعدد دلائل قائم ہیں۔ آفریں بردست وبربازدیٔ تو (نزول المسیح ص۲۵، خزائن ج۱۹ ص۱۳۵) پر لکھا ہے۔ ’’کبھی آپ کو شیطانی الہام بھی ہوتے تھے۔ ان کی اکثر پیشین گوئیاں غلطی سے پر ہیں۔‘‘ یہ بھی صراحۃً نبوت عیسیٰ علیہ السلام سے انکار ہے۔ کیونکہ قادیانی اپنی کتاب پرعتاب ساختۂ (کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵) پر بکتا ہے۔ ’’ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں اور (دافع الوساوس ص۳) پر بکتا ہے۔ کسی انسان کا اپنی پیشن گوئی میں جھوٹا نکلنا تمام رسوائیوں سے بڑھ کر رسوائی ہے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۲۷، خزائن ج۱۱ ص۲۳۷) پر بکا ’’کیا اس کے سوا کسی اور چیز کا نام ذلت ہے کہ جو کچھ اس نے کہا وہ پورا نہ ہوا۔‘‘ اپنی کتاب کشتی ساختہ میں بکتا ہے کہ: ’’اگر کوئی تلاش کرتا کرتا مربھی جائے تو ایسی پیش گوئی جو میرے منہ سے نکلی ہو اسے نہیں ملے گی جس کی نسبت وہ کہہ سکتا ہو کہ خالی گئی۔‘‘  (کشتی نوح ص۶، خزائن ج۱۹ ص۶)
	فقیر کہتا ہے کہ مرزا نے اپنے لئے تو یہ عزت ثابت کرلی اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے لئے سوائے رسوائی کے کوئی عزت نہیں جو جو پیش گوئیاں مرزا کی خلاف اور غیر صادقہ نکلیں اور مرزا ایمان رکھتا تو شرمندہ ہوتا۔ مگر بے ایمان کو شرم کہاں میں ہی دوچار سنائے دیتا ہوں۔
	۱…	عبداﷲ آتھم کی نسبت موت کی پیش گوئی کر کے سخت جھوٹا ہوا۔
	۲…	ثناء اﷲ امرتسری کی نسبت اشتہار میں شائع کردیا کہ اگر میں سچا ہوں تو میرے سامنے ثناء اﷲ مر جائے گا اور امید ہے کہ میرا پروردگار ایسا ہی کرے گا۔ پس ثناء اﷲ تو زندہ رہا اور خود مرگیا۔ اس کے جھوٹے ہونے پر یہی اس کے دو فیصلے دعاء کے شاہد ہیں۔ مگر مرزائی اس کو خیال نہیں کرتے۔
	۳…	مرزا نے ایک الہام اشتہار میں چھاپ دیا کہ مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی لڑکی محمدی کا نکاح میرے ساتھ ہوگا۔ لڑکی کے اولیاء کو نامنظور ہوا تو مرزا نے چند لطائف الحیل طمع وغیرہ پر ان کو راضی کرنا چاہا۔ وہ راضی نہ ہوئے بعد مرزا احمد بیگ کے رشتہ داروں کو خط لکھے کہ تم لوگ اس امر کی کوشش کرو۔ ورنہ میں سخت شرمندہ ہو جائوںگا۔ جب ادھر سے بھی کام نہ چلا تو مرزا کے چھوٹے بیٹے فضل احمد کے نکاح میں مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی ہمشیرہ 
Flag Counter