Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 24 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 527
	۴…	بدترین دجل وفریب
	۵…	ایک مسجد کی حالت زار
	۶…	قادیان کے الہامی چکر
	۷…	قادیانیت کی حقیقت
	۸…	معرکہ حق وباطل
	۹…	مرزاقادیانی کی کہانی اس کی اپنی زبانی
	۱۰…	پنجابی نبوت کے کرشمے
	۱۱…	مرزائیوں کو احمدی کہنا زبردست کفر ہے
	۱۲…	عدالتی فیصلہ
	۱۳…	وہ عہد کا رسولؐ
	۱۴…	آئینہ قادیانی
	۱۵…	مسلم ذرا ہوشیار باش
	۱۶…	مرزاغلام احمد قادیانی کے ساٹھ(60) شاہکار جھوٹ
	۱۷…	مرزائیت کا الہامی ہیڈ کوارٹر
	۱۸…	مرزاقادیانی کے رنگ برنگے شیطانی الہامات
	۱۹…	مرزاقادیانی کے بائیس(22) جھوٹ
	مقدم الذکر نمبر:۱ مستقل کتاب ہے۔ حال ہی میں شائع ہوئی۔ عام طور پر مل جاتی ہے۔ احتساب قادیانیت کی اس جلد چوبیس(۲۴) میں وہ شامل نہیں کی۔ باقی اٹھارہ کتب ورسائل تمام اس جلد میں شامل ہیں۔ مؤخر الذکر تین نمبر۱۷،۱۸،۱۹۔ یہ ردقادیانیت پر آپ کے اشتہارات ہیں۔ ان کو بھی اس جلد میں شامل کردیاگیا۔ حق تعالیٰ، مجلس تحفظ ختم نبوت کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازیں۔ قارئین لیجئے احتساب قادیانیت کی ۲۴ویں جلد پیش خدمت ہے۔ ۲۵،۲۶ پر کام شروع ہے۔ حق تعالیٰ کو منظور ہے تو وہ بھی جلد پیش خدمت ہوںگی۔
	اس جلد کی تیاری میں بہت سارے احباب مولانا عزیزالرحمان ثانی مبلغ لاہور، مولانا مفتی محمد راشد مدنی مبلغ رحیم یار خان، مولانا عبدالحکیم نعمانی مبلغ ساہیوال، مولانا غلام رسول دین پوری دفتر مرکزیہ، مولانا عبدالستار حیدری مبلغ میانوالی، بھکر، مولانا عبدالرشید سیال مبلغ مظفر گڑھ، جناب عزیز الرحمان رحمانی دفتر مرکزیہ اور دیگر جن دوستوں نے معاونت کی وہ بہت ہی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اﷲتعالیٰ نے ان کی محنت قبول فرمائی اور کتاب طبع ہورہی ہے۔

Flag Counter