Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

64 - 463
اخی فی الدنیا والآخرۃ (ترمذی ج۲ ص۲۱۳، باب مناقب علی بن ابی طالبؓ)‘‘ فرمائیں اور ’’انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ(مسلم ج۲ ص۲۷۸، باب من فضائل علی بن ابی طالبؓ)‘‘ اور جس کو سرکار مدینہﷺ دنیا وآخرت میں بھائی قرار دے کر یہ فرمائے کہ تو مجھے ایسا ہے جیسا کہ موسیٰ کو ہارون، اس کی شان میں ایسے گندے الفاظ ایسے ناپاک کلمات۔
	آہ! جسے رب قدیر زندہ کہے اسے پنجابی نبی مردہ قرار دے۔ کیا رعونت وتکبر نے اسے تاریخ اسلامی سے بالکل بے بہرہ بنادیا۔ قرآن کریم کا ارشاد ’’ولا نقولو المن یقتل فی سبیل اﷲ اموات (البقرۃ:۱۵۴)‘‘ بھول گیا۔ آہ اس کی یاد اس قدر مردہ ہوچکی کہ بطل حریت نے ماہ صیام اور تہجد کے مقام محمود میں جبکہ وہ مسجد میں رب کعبہ کے حضور میں اس کے پاک نام کی تسبیح پڑھ رہا تھا۔ شہادت کے جام سے مولا کے دربار میں بولوایا جسے انہوں نے لبیک کہا۔
	کس قدر ظلم ہے کتنا اندھیر ہے کیا تمہارا ناپاک قلم مردہ لکھتے وقت ٹوٹ نہ گیا تمہارے ہاتھ شل نہ ہوئے۔ بخدا اسد اﷲ الغالب قیامت تک زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور قیامت تک اس کے نام نامی پر رحمتیں اور صلواتیں پہنچتی رہیں گی۔ اے اﷲ، رسول اکرمﷺ کے چوتھے وزیر حضرت علیؓ اسد اﷲ الغالب پر تمام اہل اسلام کی طرف سے کروڑ کروڑ رحمتیں برسا۔ آمین!
	’’فمن اظلم ممن کذب علی اﷲ وکذب بالصدق اذ جآء ہ الیس فی جھنم مثوی للکفرین (زمر:۳۲)‘‘ اور اس سے بڑھ کر ظالم شخص کون ہے جو اﷲ پر جھوٹ باندھے جب سچی بات اس کو پہنچے وہ اس کو جھٹلائے کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں۔
سبحانک ھذا بہتان عظیم
	(تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱،۵۲۲) پر فرماتے ہیں کہ:
	’’ہر ایک نبی کا نام مجھے دیاگیا ہے۔ چنانچہ جو ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گزرا ہے جس کو ردر گوپال بھی کہتے ہیں۔ (یعنی فناہ کرنے والا اور پرورش کرنے والا) اس کا نام بھی مجھے دیاگیا ہے۔ آریہ قوم کے لوگ ان دنوں میں کرشن کا انتظار کرتے تھے وہ کرشن میں ہی ہوں اوریہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خداتعالیٰ نے بار بار مجھ پر ظاہر کیا کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ۔‘‘
بیں عقل ودانش بباید گریست
	اﷲ تبارک وتعالیٰ عزاسمہ کی ذات والاتبار پر ایک قبیح بہتان ہے اور ایسا رکیک حملہ ہے۔ جس کی نظیر ڈھونڈے سے نہ ملے گی۔ یہ ایک ایسا خیال فاسد ہے جس کے تصور سے مسلمان کی روح لرزہ براندام ہوتی ہے اور ایمان اعوذ باﷲ کی گود میں استغفراﷲ کی پناہ میں سبحانک اﷲ کی آغوش مرحمت میں منہ ڈھانپ لیتا ہے   ؎
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے
خصوصاً آج کل کے انبیاء سے
رسول اکرمﷺ پر ایک عظیم بہتان

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter