Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

33 - 463
اس نے کہا رسول اﷲﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ میں اس کے دل میں اس کے ماں باپ اس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا نہ ہو جاؤں۔
	اور طرفہ یہ کہ اخلاق ہی معیار شرافت سے گرکر رذالت کے مرتبہ پر پہنچ چکا ہو اور خوش کلامی، بدکلامی میں بدل چکی ہو۔ چنانچہ ہمارے اس دعوے حقہ کی تصدیق خود مرزاقادیانی (ضرورت امام ص۸، خزائن ج۱۳ ص۴۷۸) پر کرتے ہیں۔ چھاتی پرہاتھ رکھ کر پڑھو اور ایمان کی کسوٹی پر پرکھو اور ایک دفعہ زبان سے اتنا کہہ دو کہ ’’لعنۃ اﷲ علیٰ الکاذبین۰ آمین!‘‘
	’’چونکہ اماموں کو طرح طرح کے اوباشوں اور سفلوں اور بدزبان لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لئے ان میں اعلیٰ درجہ کی اخلاقی قوت کا ہونا ضروری ہے تا ان میں طیش نفس اور مجنونانہ جوش پیدا نہ ہو اور لوگ ان کے فیض سے محروم نہ رہیں۔ یہ نہایت قابل شرم بات ہے کہ ایک شخص خدا کا دوست کہلا کر پھر اخلاق رذیلہ میں گرفتار ہو اور درشت بات کا ذرا بھی متحمل نہ ہوسکے اور جو امام الزمان کہلا کر ایسی کچی طبیعت کا آدمی ہو کہ ادنیٰ بات پر منہ میں جھاگ آتا ہے۔ آنکھیں نیلی پیلی ہوتی ہیں وہ کسی طرح امام الزمان نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا اس پر آیت ’’انک اعلیٰ خلق عطیم‘‘ کا پورے طور پر صادق آجانا ضرور ہے۔‘‘
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا
	پڑھو اور شرم کے سمندر میں ڈوب مرو۔
توہین انبیاء علیہم السلام
ظل اور بروز کی قلابازیاں
	۱…	
منم مسیح زماں ومنم کلیم خدا
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
	۲…	
میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
(درثمین ص۷۴، براہین احمدیہ حصہ پنجم، خزائن ج۲۱ ص۱۳۳)
	۳…	

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter