Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 342
	مجھ سے بہت سے احباب شکوہ کرتے ہیں کہ اخبار میں پروپیگنڈا کیوں نہیں کرتے۔ اسلامی پریس سے قوم تک آواز کیوں نہیں پہنچاتے۔ مگر میں ان بھولے بھائیوں کو کیا جواب دوں کہ اسلامی پریس ریویو کرنے سے بخل کرتی ہے اور اﷲ غریق رحمت کرے زمیندار والوں کو جو وطن کا لحاظ بھی بھول گئے اور باقی رہا پروپیگنڈا۔
درد سر کے واسطے صندل بتاتے ہیں مفید
اس کا گھسنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے
	یہاں کتابت وطاعت وکاغذ کے لئے دام مہیا نہیں ہوتے۔ ایسی صورت میں اخبار والے ہم کو دور سے ہی سلام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے جو ہم گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر دعا ہی پر اکتفا کر لیتے ہیں۔ باقی رہی آواز تو اس کے متعلق اتنا ہی کافی ہے کہ وہ جس کی ہے وہ خود پہنچا کر رہے گا۔
	میں نے حتیٰ الامکان کوشش کی ہے کہ الفاظ سادہ اور عام فہم ہوں۔ تاکہ موجودہ زمانے کو نئی روشنی سے تعبیر کرنے والے حضرات پوری طرح سے مستفیض ہو سکیں۔
	اس کتاب کے لکھنے سے میرا ہر گز یہ مدعا نہیں کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس لگاؤں یا کسی کے عیب وسقم بیان کروں۔ بخدا میرا یہ مطلب ہے کہ دنیا صراط مستقیم پہ گامزن ہوجائے۔
	اس ساری کتاب سے میرا ماحصل نبی کریمﷺ کی ایک پیش گوئی کو منظر عام پر لانا مقصود ہے جو آپؐ نے عیسیٰ ابن مریم کے لئے قسمیہ بیان فرمائی اور میری تمام جدوجہد اس چیز سے وابستہ ہے کہ سرکار دوعالمﷺ کے اس فرمان کو یاد دلادوں جو حضورﷺ نے کمال شفقت ومہربانی سے امت مرحومہ کو بطور تنبیہ بیان فرمایا تھا۔
	یہ حقیقت نفس امری ہے کہ ملت حنیف کی سب سے بڑی مصیبت آئمہ ضال کا وجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضورﷺ نے اس کے متعلق آج سے ساڑھے تیراں سو سال قبل ان مفاسد وفتن کو بیان فرماتے ہوئے تاکیداً توجہ دلائی تھی گویا کہ حضورﷺ کی دوربین نگاہیں ان فتن ومفاسد کو دیکھ رہی تھیں۔ آپﷺ کا ارشاد ہے۔
	’’عن ثوبانؓ قال قال رسول اﷲﷺ انما اخاف علیٰ امتی الائمۃ المضلین (ترمذی ج۲ ص۴۷، باب ماجاء فی الائمۃ المظلین) وانہ سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی (ترمذی ج۲ ص۴۵، باب ماجاء لا تقوم الساعۃ حتیٰ یخرج کذابون، ابوداؤد ج۲ ص۱۲۷، باب ذکر الفتن ودلائلہا)‘‘ {حضرت ثوبانؓ عرض کرتے ہیں کہ فرمایا نبی کریمﷺ نے مجھے اپنی امت کے حق میں گمراہ کرنے والے اماموں یعنی خانہ ساز نبیوں کی طرف سے بڑا کھٹکا ہے اور میری امت میں ضرور تیس جھوٹے فریبی ایسے پیدا ہوںگے جن میں سے ہر ایک اس بات کا مدعی ہوگا کہ وہ خدا کا نبی ہے۔ حالانکہ میں آخری نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی مبعوث نہ کیا جائے گا۔}
	ایسا ہی ایک دوسری حدیث میں آتا ہے کہ:

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter