Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

1 - 342
نذر عقیدت
یارب تو کریمی ورسول تو کریم
صد شکر کہ آمدنم بہ میان دو رحیم
	خادم ملت نہایت ادب واحترام سے بڑے عجزوانکسار کے ساتھ جمیع فرزندان توحید کی طرف سے عموماً اور جناب شیخ الاسلام حضرت گرامی قدر مولانا شبیر احمد عثمانی مدظلہ العالی ڈابھیل کی طرف سے خصوصاً یہ ناچیز ہدیہ موسومہ بہ صحیفہ تقدیر جناب سید الکونین، فخر موجودات، آقائے، اعالمیاں، سید ولد آدم، سرکار مدینہ آقائے بروبحر، جناب محمد مصطفیٰﷺ خاتم النبیین، کافتہً للناس، رؤف الرحیم ورحمۃ اللعالمین کی خدمت بابرکت میں خلوص نیت وحضور قلب کے ساتھ بطور تحفہ پیش کرتا ہے۔
گر قبول افتد خوشا نصیب وز ہے قسمت
					خاکسار! ایم۔ ایس۔ خالد
		          مصنف: نوشتہ غیب، نوبت مرزا، تصویر مرزا، صحیفہ تقدیر وغیرہ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
الحمد ﷲ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ!
	اما بعد! اس قادر لا یزال کا ہزار ہزار شکر ہے۔ جس نے فقیر کی دیرینہ خواہش کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ میرے جیسے کم علم وبے بساط آدمی کے لئے ایسی دقیق وعلمی بحث میں الجھنا اور خوش اسلوبی سے تمت بالخیرکرنا ایک تعجب ہے۔ جسے میں خود نہیں سمجھ سکا۔ میرے دل میں ایک ولولہ دماغ میں جوش اور ہاتھوں میں حرکت خارق کے طور سے موجزن ہے جو مجھے مجبور کرتی ہے کہ اس بدنظمی کے عالم میں جب کہ تنظیمی مرکز فقدان اور اہل اﷲ کا قحط الرجال ہے۔ لکھتا چلا جاؤں اور طباعت کی دشواریوں اور خرچ کی زیر باریوں میں تو کلت علیٰ اﷲ پہ بھروسہ رکھوں۔
کار ساز ما بفکر کارما
فکر مادر کارے ما ازار ما
	میں نے رد مرزائیت پر مختلف عنوانات سے اس وقت چوداں مسودے لکھے جن میں سے الحمدﷲ کہ یہ چوتھے نمبر میں صحیفہ تقدیر آپ کی خدمت میں حاضر ہورہا ہے۔
	بزم خالد کا یہ چوتھا سال ہے اور ابھی یہ اس کے بچپن کا زمانہ ہے۔ پھر بھی ہر سال ایک تحفہ قوم کی خدمت میں گرتے پڑتے پیش کر ہی دیا جاتا ہے۔ کاش قوم تھوڑی سی توجہ کرے اور پھر دیکھے کہ دجالیت کے بخئے کس عمدگی سے بکھرتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter