Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 142
					محتاج دعائ:فقیر اﷲ وسایا ملتان
					     ۹؍ذیقعدہ ۱۴۳۰ھ
					      ۲۹؍نومبر ۲۰۰۹ء

  ضروری گذارش… ایک غلط فہمی کا ازالہ
	نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ خاتم النبیین۰ اما بعد!
	۲۰۰۶ء میں فقیر کے قلم سے نکلے ہوئے تعزیتی مضامین کو ’’فراق یاراں‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کیاگیا۔ اس کے پیش لفظ میں وضاحت کر دی گئی تھی کہ یہ صرف لولاک میں شائع شدہ تعزیتی مضامین کا مجموعہ ہے۔ لیکن اس وضاحت کے باوجود بعض رفقاء جنہوں نے فہرست پر نظر ڈالی تو اپنے اپنے ذوق کے ممدوح علماء کا تذکرہ نہ پاکر تبصرے شروع کردئیے۔ عرصہ تک تو خاموشی اختیار کئے رکھی کہ پیش لفظ نہ پڑھنے کے باعث وہ اعتراض کرتے ہیں۔ تو لائق جواب نہیں۔ اب کچھ عرصہ سے دل میں خیال ہوا کہ وضاحت کر دی جائے تو وہ حضرات غیبت کے گناہ سے بچ جائیںگے۔ ورنہ میری خاموشی ان کو غیبت میں مبتلاء کرنے کا باعث بن گئی تو اس جرم کا خود مرتکب قرار نہ پا جاؤں اس لئے عرض ہے۔
	’’فراق یاراں‘‘ کتاب میں حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی صاحبؒ، حضرت مولانا حق نواز جھنگویؒ، حضرت مولانا ضیاء الرحمن فاروقیؒ، حضرت مولانا ایثار القاسمیؒ، حضرت مولانا محمد اعظم طارقؒ ایسے مرحوم حضرات پر تعزیتی مضامین نہیں ہیں۔ اس پر دوستوں کو اعتراض ہوا اور ہونا چاہئے تھا۔ لیکن اسے انہوں نے فقیر کے عناد اور دشمنی پر محمول فرمایا۔ معاذ اﷲ! ایسے نہیں ہے۔ یہ تمام حضرات تو میرے لئے بہت قابل احترام تھے۔ باالخصوص حضرت مولانا ضیاء القاسمی مرحوم تو میرے محسن تھے۔ ان کے عمداً تذکرہ کو حذف کرنا احسان فراموشی اور محسن کشی سمجھتا ہوں۔ لیکن ایسے کیوں ہوا؟ اس کا باعث پسندناپسند یا عناد نہیں۔ ورنہ ان حضرات کے احترام میں کسی سے کم جذبات نہیں رکھتا۔ لیکن معترضین حضرات خیال فرماتے کہ ’’فراق یاراں‘‘ کتاب میں شہید اسلام، مخدوم ومحترم حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی مرحوم پر بھی مضمون نہیں تو کیا معاذ اﷲ ان سے بھی عناد کے باعث مضمون کو حذف کیاگیا؟ جیسے اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ باقی حضرات پر بھی مضامین کا نہ ہونا ایسے ہی سمجھا جاسکتا ہے۔ اصل وجہ یہ ہے۔
	۱…	’’فراق یاراں‘‘ میں صرف لولاک میں شائع شدہ فقیر کے لکھے ہوئے تعزیتی مضامین کو جمع کیاگیا ہے اور بس، تمام تعزیتی مضامین کو جمع نہیں کیاگیا۔
	۲…	ان مرحومین یادیگر حضرات پر جو مختلف رسالوں کے ’’نمبرات‘‘ میں تعزیتی مضامین شائع ہوئے وہ بھی شامل نہیں کئے گئے۔ جیسے شہید اسلام حضرت لدھیانویؒ پر تعزیتی مضمون ’’بینات‘‘ کے شہید اسلام نمبر میں شائع ہوا۔ لیکن فراق یاراں میں شائع نہیں ہوا۔ اس لئے کہ تمام رسائل کے شخصیات پر مشتمل نمبرات کے مضامین کو جمع کرنے کا اہتمام ہی نہیں کیاگیا۔
	۳…	بعض حضرات جیسے حضرت مولانا حق نوازؒ صاحب، فاروقیؒ صاحب مرحومین وغیرہ پر سرے سے مضمون ہی نہیں لکھا جاسکا تھا۔ یہ بھی محض اتفاقی امر سے زیادہ امر نہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter