Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

116 - 142
جائے گی۔ جلسہ میں سرکردہ مقامی علماء کے ساتھ ساتھ مولانا مفتی طاہر مسعود مدیر مفتاح العلوم سرگودھا، مفتی شاہد مسعود سرگودھا، مفتی زاہد محمود جوہر آباد، حکیم رشید احمد ربانی جوہر آباد، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالستار، مولانا مہر علی اترا، مولانا محمد آصف گنجیال نے انتہائی مفید ومؤثر بیانات فرمائے اور دیگر بہت سے نامور علماء نے شرکت فرمائی۔ ٹیکسلا سے شہید کے استاد قاری صاحب بھی تشریف لائے تھے اور طے پایا کہ مولانا محمد امجد صاحب اس مدرسہ کا اہتمام فی الحال چلائیںگے۔
	آخری غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ان کا قاتل گرفتار ہوگیا ہے۔ موبائل چھیننے کی غرض سے ان پر حملہ آور ہوا۔ آپ نے دفاع کیا۔ اس نے گولیاں چلادیں۔ حق تعالیٰ قاری صاحب کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائیں۔ آمین! (لولاک صفر ۱۴۳۰ھ)
(۴۹)  …  حضرت مولانا محمد ایوب مدنی ملتانی کا انتقال
(وفات ۳۰؍نومبر ۲۰۰۸ئ)
	جامع مسجد مدنی چوک کمہاراں ملتان کے خطیب مولانا قاری نذیر احمد صاحب کے جواں صاحبزادہ مولانا محمد ایوب مدنی صاحب ۳۰؍نومبر کو انتقال فرماگئے۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون! مولانا محمد ایوب مدنی نے ۲۰۰۳ء میں جامع خیرالمدارس ملتان سے فراغت حاصل کی۔ بلو کی کے معروف حکیم مولانا محمد عبداﷲ سے حکمت کی تعلیم حاصل کی۔ اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم۔اے اسلامیات کیا۔ خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب دامت برکاتہم سے بیعت کا تعلق تھا۔ حضرت مولانا عبدالستار تونسوی سے فن مناظرہ سیکھا۔ والد گرامی کی سرپرستی میں جامع مسجد مدنی کے خطیب اور مدرسہ کے ناظم تھے۔ بھرپور محنتی اور جفاکش عالم دین تھے۔ کچھ عرصہ پہلے ان کا نوعمر بیٹا اور پھر والدہ فوت ہوگئیں۔ ان صدمات نے انہیں متأثر کیا جو فطری تقاضہ تھا۔ اﷲ رب العزت کی شان صمدیت کہ گردن توڑ بخار میں مبتلاء ہوئے۔ لاہور ملتان کے بڑے ہسپتالوں میں علاج ہوتا رہا۔ لیکن تقدیر غالب آئی اور جان کی بازی ہارگئے۔ اگلے دن جنازہ ہوا۔ حضرت مولانا محمد عابد مدرس خیرالمدارس نے جنازہ پڑھایا۔ ملتان کے علمائ، طلبائ، سیاست دان اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل کی نعمت سے سرفراز فرمائیں۔ آمین! (لولاک صفر ۱۴۳۰ھ)
(۵۰)  …  مولاناارشاداﷲ صدیقیؒ کی رحلت!
(وفات ۲۲؍دسمبر ۲۰۰۸ئ)
	حضرت مولانا ارشاد اﷲ صدیقی صاحبؒ ۲۲؍دسمبر۲۰۰۸ء بروز پیر صبح منڈی بہاؤالدین میں انتقال فرماگئے۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون! حضرت مولانا ارشاد اﷲ صدیقیؒ نے حفظ قرآن مجید کرنال والی مسجد لیہ میں کیا۔ کتابیں حضرت مولانا ولی اﷲؒ اہنی شریف، میانوالی رانجھا ضلع منڈی بہاؤالدین میں پڑھیں۔ پھر مولانا محمد اسحق کھمب خورد سے مزید استفاد کیا۔ دورہ حدیث شریف جامعہ خیر المدارس ملتان سے کیا۔ آپ حضرت مولانا خیرمحمدجالندھریؒ اور حضرت مولانا محمد شریف کشمیریؒ کے نامور شاگردوں میں شمار ہوتے تھے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد چوکیرہ ضلع سرگودھا میں کچھ عرصہ پڑھاتے رہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter