ایضاً
تین سال کے لئے کسی ایک قسم کی سزائے قید اور جرمانہ
ایضاً
حصہ چہارم… مغربی پاکستان پریس اور پبلی کیشنز آرڈیننس ۱۹۶۳ء
(مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر۳۰ مجریہ ۱۹۶۳ء کی ترمیم)
۶…مغربی پاکستان آرڈیننس ۱۹۶۳ء کی دفعہ ۲۴ کی ترمیم
مغربی پاکستان پریس اور پبلی کیشنز آرڈیننس ۱۹۶۳ء (مغربی پاکستان آرڈیننس نمبر۳۰ مجریہ ۱۹۶۳ئ) میں دفعہ ۲۴ میں ذیلی دفعہ (۱) میں شق (ی) کے بعد حسب ذیل نئی شق شامل کر دی جائے گی۔ یعنی:
’’(ی ی) ایسی نوعیت کی ہوں جن کا حوالہ مجموعہ تعزیرات پاکستان (ایکٹ نمبر۴۵ بابت ۱۸۶۰ئ) کی دفعات ۲۹۸الف، ۲۹۸ب، یا ۲۹۸ج میں دیاگیا ہے۔ یا‘‘
جنرل محمد ضیاء الحق (صدر پاکستان)
اس آرڈیننس کے جو فوری نتائج حاصل ہوئے وہ یہ تھے۔
۱…
قادیانی ولاہوری خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔
۲…
قادیانی ولاہوری مرزاقادیانی کے دیکھنے والوں کو صحابہ نہیں کہہ سکتے۔