Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

15 - 112
		۴……:
لا نبی بعدی ز احسان خداست
پردۂ ناموس دین مصطفی است
	 یہ ہم پر اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے آنحضرتﷺ کو خاتم النبیین بناکر بھیجا اور حضورﷺ کا خاتم ہونا ہی آپﷺ کے مذہب کے لئے باعث امتیاز ہے یعنی اسلام کو جمیع ادیان پر یہ فضیلت حاصل ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اور ہادی اسلام علیہ السلام اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کے ذریعہ سے اپنی نعمت بندوں پر کامل کردی۔ اب قیامت تک نہ کسی نبی کی ضرورت ہے نہ کسی پیغام کی۔ 
	اس کا منطقی نتیجہ یہ ہے کہ:
		۵؍۶……:
قوم را سرمایۂ قوت ازو
حفظ سر وحدت ملت ازو
حق تعالیٰ نقش ہر دعویٰ شکست
تاابد اسلام را شیرازہ بست
	یعنی آپﷺ کے آخر الانبیاء ہونے کے سبب ہی ملت اسلامیہ کو قوت وطاقت حاصل ہوئی اور ہوگی اور اسی نکتہ میں ملت کی وحدت کا راز مضمر ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے آپﷺ کو آخر النبیین بناکر قیامت تک ہرمدعی نبوت کے دجل کا تار وپود بکھیر دیا اور ہمیشہ کے لئے اسلام کا شیرازۂ ملی استوار کردیا۔ یعنی نہ اب کوئی نبی آسکتا ہے اور نہ کوئی جداگانہ امت قائم ہوسکتی ہے۔ گویا اﷲ تعالیٰ نے حضورﷺ کو خاتم النبیین بناکر وحدت ملی کو پارہ پارہ ہونے سے محفوظ کردیا۔
	غور سے دیکھئے تو معلوم ہوگا کہ علامہ موصوف نے ان چھ اشعار میں ختم نبوت کے مسئلہ پر قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کا عطر کھینچ کررکھ دیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ جو کچھ اس فقیر نے گزشتہ اوراق میں لکھا ہے علامہ موصوف نے کمال بلاغت کے ساتھ اس کو ان چھ اشعار میں قلمبند کردیا ہے تو مبالغہ نہ ہوگا۔
	خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو توفیق ارزانی فرمائے کہ خالی الذہن ہوکر قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے مطالب پر غور کریں اور اس حقیقت کو حرز جان بنائیں کہ نبوت ورسالت آنحضرتﷺ پر ختم ہوگئی۔ اگر قرآن مجید کامل‘ مکمل اور آخری ہدایت ہے تو لامحالہ حضورﷺ کامل‘ مکمل اور آخری نبی ہیں۔ آپﷺ کے بعد کسی شخص کو نبی تسلیم کرنا آپﷺ کی صریح توہین اور تحقیر ہی نہیں بلکہ اسلام سے خارج ہوجانے کے مترادف ہے اور جیسا کہ ان اوراق کے مطالعہ سے ظاہر ہوگا۔ اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter