Deobandi Books

رسائل مرزا ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 403
	۲۵…ناقابل مصنف مرزا		۲۶…بہاء اﷲ اور مرزا
	۲۷…ثنائی پاکٹ بک(متعلقہ حصہ )	۲۸…اباطیل مرزا
	۲۹…تحفہ احمدیہ			۳۰…مکالمہ احمدیہ
	۳۱… بطش قدیر برقادیانی تفسیر		۳۲…لیکھرام اور مرزا
	۳۳…محمودمصلح  موعود		۳۴… آفتہ اﷲ
	ثنائی پاکٹ بک کا ایک مختصر حصہ ردقادیانیت پر مشتمل ہے۔ وہی حصہ ہم اس جلد میں شامل کررہے ہیں۔ باقی کو ترک کردیا ہے۔
	آج کل ’’مباحثہ سرگودھا‘‘ کے نام سے ایک رسالہ فیصل آباد کے اہل حدیث مکتبہ کا شائع کردہ گشت کررہا ہے۔ حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے ساتھ قادیانیوں کا ایک مناظرہ سرگودھا میں ہوا۔ قادیانیوں نے اسے مباحثہ سرگودھا کے نام سے شائع کیا۔ اہل حدیث مکتبہ فیصل آباد نے اس قادیانی رسالہ کو حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے نام سے شائع کردیا برا ہو جہالت کا۔ کہ یہ رسالہ حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کا نہیں بلکہ قادیانیوں کا مرتب کردہ ہے۔ اس میں حضرت مولانا مرحوم کے مباحثہ کے پرچہ جات کو مختصر اور قادیانی مناظر کے پرچہ جات کو وسیع کرکے شائع کیا ہے۔ بس حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کا نام دیکھ کر مکتبہ والوں نے مکھی پر مکھی ماردی اور اسے حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے نام سے شائع کردیا۔ قطعاً یہ مولانا مرحوم کا رسالہ نہیں اور علاوہ ازیں ایک دلیل یہ بھی ہے کہ حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے دونوں متذکرہ سوانح نگار حضرات نے مباحثہ سرگودھا کی رپورٹ تو لکھی ہے مگر حضرت مولانا مرحوم کے رسائل کی فہرست میں اسے شامل نہیں کیا۔ غرض ہماری تحقیق میں چونتیس رسائل حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے ردقادیانیت پر ہیں۔ جو اس مجموعہ میں شامل ہوں گے۔حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کی روح پرفتوح پر رحمت حق کی موسلادھار بارش نازل ہو۔ ان رسائل کو شائع کرنے پر ہم رب کریم کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ ایک مناظر اسلام اور فاتح قادیان کے ردقادیانیت پر رشحات قلم کو پہلی بار یکجا شائع کرنے کی صرف اور صرف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کو سعادت حاصل ہورہی ہے۔ ان رسائل کے جمع کرنے کے لئے ہمیں طویل اور صبر آزما مراحل سے گزرنا پڑا ہے۔ ترکت الحساب لیوم الحساب! کے تحت اس کہانی کو ہم یہاں ترک کرتے ہیں۔
	البتہ یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے ردقادیانیت پر مضامین جو ہفتہ وار اخبار اہل حدیث امرتسر اور ماہنامہ مرقع قادیان امرتسر میں شائع ہوتے رہے وہ بلاشبہ بڑے معرکتہ الاراء ہیں۔ ہفتہ وار اور ماہنامہ کی تمام فائلیں جمع کرکے صرف حضرت مولانا مرحوم کے مضامین کو یکجا شائع کردیا جائے تو ان رسائل کی ضخامت سے کئی گنا زیادہ ضخامت کی اور جلدیں تیار ہوسکتی ہیں۔ افسوس کہ ہمارے پاس دونوں اخبارات کی مکمل فائلیں نہیں ہیں اور نہ ہی موجودہ اپنی مصروفیت کو سامنے رکھ کر اس کام کو کرنے کی ذمہ داری قبول کرسکتے ہیں۔ کاش ہمارے بھائی اہل حدیث حضرات کا کوئی ادارہ اس کام کو کام سمجھ کر کرنا شروع کردے تو حوالہ جات وغیرہ کے لئے جو تعاون ممکن ہوگا اس کی ہماری طرف سے پیشکش قبول فرمائی جائے۔ اہل حدیث حضرات کی تمام شخصیات وادارے اس طرف توجہ فرمائیں۔ برادران اسلام یہ کام کرنے کا ہے۔ حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کے مجموعہ رسائل کی ضخامت بہت زیادہ ہونے کے باعث احتساب جلد ہشتم (جو آپ کے ہاتھوں میں ہے) اور جلد نہم میں ہم شائع کررہے ہیں اس جلد میں کتنے اور کون 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter