Deobandi Books

عقیدہ ختم نبوت اور قران مجید کا اسلوب بیان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

5 - 157
طرف نگاہیں تاک رہی تھیں۔ وہ تشریف فرماہوگیا ہے۔ وہ خاتم النبیین ہے اور اس کے بعد کوئی نیا شخص نبوت کے اعزاز سے نہیں نوازا جائے گا۔ بلکہ وہ نبوت کی ایسی اینٹ ہے جس کے بعد نبوت کے دروازہ کو بند فرمادیا گیا ہے۔ ارشاد ملاحظہ ہو:
	’’ماکان محمد ابا احدمن رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین۰ احزاب ۴۰‘‘{محمدؐ باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اﷲ کا اور مہر سب نبیوں پر۔}
	یعنی آنحضرت ﷺ جن کی آمد کی اطلاع حضرت مسیح نے دی تھی وہ آچکے اور آکر نبوت پر مہر کردی ۔ اب آپ ﷺ کے بعد دنیا میں کوئی ایسی ہستی نہیں ہوگی ۔ جس کو نبوت کے خطاب سے نوازا جائے اور انبیاء کرام کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ قرآن کا یہ طریق بیان نبوت کے سلسلہ کی ان کڑیوں کا اجمالی نقشہ تھا کہ جو حضرت آدم صفی اﷲ سے شروع ہوکر حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوگیا۔

عقیدہ ختم نبوت اور قرآن مجید کا اسلوب بیان نمبر۴

	اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کرام کے بعد تشریف فرماہوئے ہیں۔ جتنے نبی ہوچکے ہیں وہ سب کے سب آپ ﷺ سے پہلے ہی ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد اب کسی کو نبوت سے نہ نوازا جائے گا۔
	’’ واذ اخذاﷲ میثاق النبیین لما آتیتکم من کتاب وحکمۃ ثم جاء کم رسول مصدق لما معکم لتؤمنن بہ ولتنصرنہ۔ آل عمران ۸۱‘‘{اور جب لیا اﷲ نے عہد نبیوں سے کہ جو کچھ میں نے تم کو دیا کتاب اور علم پھر آوے تمہارے پاس کوئی رسول کہ سچا بتاوے تمہارے پاس والی کتاب کو تو اس رسول پر ایمان لائو گے اور اس کی مدد کروگے۔}
	اس جگہ یہ متعین کردیا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کے بعد آئیں گے۔اوراسی آیت کو مرزا قادیانی نے بھی حقیقت الوحی صفحہ ۱۳۰’۱۳۱’ روحانی خزائن صفحہ ۱۳۴’۱۳۳‘ جلد ۲۲ میں نقل کرکے اس کے بعد تحریر کیا ہے کہ:’’ اس آیت میں ’’ثم جاء کم رسول‘‘ سے مراد آنحضرت ﷺ ہی ہیں۔‘‘
	قرآن مجید کو اول سے آخر تک پڑھئے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ اﷲ تعالیٰ نے سلسلہ نبوت حضرت آدم صفی اﷲ سے شروع کیا اور آنحضرت ﷺ پر ختم کردیا ۔ خود مرزا قادیانی بھی اس کا اقراری ہے ۔ اس کے الفاظ یہ ہیں:
	’’ سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی ﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کافر وکاذب جانتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اﷲ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اﷲ محمد مصطفیﷺ پرختم ہوگئی۔ ‘‘ (مجموعہ اشتہارات ص ۲۳۱’۲۳۰ ج ۱‘ حقیقت النبوۃ ص ۸۹)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter