Deobandi Books

قادیانیوں سے فیصلہ کن مناظرہ ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

32 - 206
۱…	حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ سے روایت ہے: ’’عن ابن عبداﷲ عن النبیa قال لو لم یبق من الدنیا الایوم، لطول اﷲ ذالک الیوم حتیٰ یبعث اﷲ فیہ رجل منی او من اہل بیتی، یواطیٔ اسمہ اسمی، واسم ابیہ اسم ابی، یملاء الارض قسطاً وعدلاً کما ملئت ظلما وجورا… الخ (ابوداؤد ج۲ ص۱۳۱، باب ذکر المہدی)‘‘ اسی روایت کو امام ترمذیؒ نے ترمذی شریف (ج۲ ص۴۷، باب ماجاء فی المہدی) میں بھی ذکر فرمایا ہے۔ اس کے علاوہ یہی روایت متعدد کتب احادیث میں مذکور ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ آپa نے فرمایا کہ اگر دنیا کا ایک دن بھی باقی رہ جائے۔ تب بھی اﷲتعالیٰ اس دن کو لمبا فرمائیں گے۔ (یعنی یقینی ہے کہ قیامت سے پہلے ایسے ضرور ہوگا) حتیٰ کہ اﷲتعالیٰ اس میں ایک شخص کو بھیجیں گے۔ (یقنی طور پر ایسے ہو کر رہے گا) جو مجھ سے یعنی میرے اہل بیت سے ہوگا۔ اس کا نام میرے نام پر ہوگا۔ (یعنی محمد) اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر (عبداﷲ) ہوگا۔ وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھردے گا۔ جیسا (ان سے قبل) وہ ظلم وجور سے بھری ہوئی ہوگی۔
۲…	ابوداؤد کے اسی صفحہ پر ہے: ’’عن ام سلمۃؓ: قالت سمعت رسول اﷲa یقول المہدی من عترتی من ولد فاطمۃ… الخ!‘‘ ام المومنین حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ آپa سے میں نے سنا، آپa نے فرمایا کہ مہدی علیہ الرضوان میری عترت یعنی فاطمہؓ کی اولاد سے ہوں گے۔
۳…	ابوداؤد کے اسی صفحہ پر حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ: ’’مدینہ طیبہ میں ایک خلیفہ کی وفات پر جانشینی کے مسئلہ پر اختلاف ہوگا تو مہدی علیہ الرضوان مدینہ طیبہ سے مکہ مکرمہ آجائیں گے۔ اہل مکہ ان کی بیعت کریں گے۔ رکن یمانی وحجر اسود کے مقام پر ان سے بیعت ہوگی۔ ان کے پاس شام وعراق کے ابدال مقام ابراہیم پر آکر بیعت ہوں گے۔‘‘
	متعدد کتب حدیث سے میں نے صرف ابوداؤد کی یہ روایتیں آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔ یہ کتاب ابوداود شریف مرزاقادیانی کی پیدائش سے صدیوں پہلے لکھی گئی۔ ظاہر ہے کہ آنحضرتa نے اگر حضرت مہدی علیہ الرضوان کی آمد کا تذکرہ فرمایا تو اس کی علامات بھی بیان فرمائیں۔ چنانچہ ان روایات سے جو ابھی ابوداؤد شریف سے میں نے بمع ترجمہ کے آپ کے سامنے تلاوت کیں۔ ترجمہ غلط ہو تو قادیانی مربی مجھے ٹوک دیں اور اگر روایات نہ ہوں تومجھے بولنے سے روک دیں۔ (قادیانی سامعین آپ بات مکمل فرمائیں)
فقیر:  بہت اچھا! ان روایات سے ثابت ہوا کہ:
۱…	سیدنا مہدی علیہ الرضوان کا نام محمد ہوگا۔
۲…	سیدنا مہدی علیہ الرضوان کے والد کا نام عبداﷲ ہوگا۔
۳…	سیدنا مہدی علیہ الرضوان آنحضرتa کی عترت سے ہوں گے۔ فاطمتہ الزہرائؓ 
	کی نسل سے ہوں گے۔
۴…	مدینہ طیبہ میں پیدا ہوں گے۔
۵…	مکہ مکرمہ تشریف لائیں گے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter