Deobandi Books

ختم نبوت کے متفرق رسائل ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

1 - 132
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب
الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لانبی بعدہ۰ امابعد!
	محض اﷲ رب العزت کے فضل واحسان سے احتساب قادیانیت کی تیرھویں جلد پیش خدمت ہے۔ حضرت الامام علامہ سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ کے تین مایۂ ناز شاگردوں کے فتنہ قادیانیت سے متعلق رشحات قلم کو یکجا کیا جارہا ہے۔
	۱… حضرت مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع دیوبندیؒ(و۱۳۱۴ھ /م۱۳۹۶ھ)
	۲… مجاہد ملت حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ (و۱۳۱۸ھ/م۱۳۸۲ھ)
	۳… شیخ التفسیر حضرت مولانا سید شمس الحق افغانی  ؒ(و۱۳۱۸ھ/ م۱۴۰۳ھ)
حضرت مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع دیوبندیؒ
	پاکستان کے مفتی اعظم اور ہمارے مخدوم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ ۱۳۱۴ھ دیوبند میں پیدا ہوئے۔ اور ۱۱شوال۱۳۹۶ھ کو کراچی میں واصل بحق ہوئے۔ دارالعلوم دیوبند ان کا مادر علمی تھا۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ کے مایۂ ناز شاگرد اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے ممتاز خلفاء میں سے تھے۔ دارالعلوم دیوبند میں مدرس اور دارالافتاء کے صدر نشین رہے۔ دارالعلوم دیوبند میں آپ کے قلم سے ۳۷ہزار بیاسی فتوے جاری ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد دارالعلوم کراچی میں قائم کیا۔ درس وتدریس‘ تصنیف وتالیف آپ کے محبوب مشاغل تھے۔ دولاکھ کے قریب آپ کے قلم سے فتوے جاری ہوئے۔ آپ کے ردقادیانیت پر گرانقدر کتب ورسائل یہ ہیں:
	(۱…۲) ’’ھدیۃ المہدیّین فی تفسیر آیت خاتم النبیین‘‘ اصلاً عربی میں تالیف فرمائی بعد میں ’’ختم نبوت کامل‘‘ کے نام سے اسے جامع ومکمل کتاب کے طور پر شائع فرمایا۔
	(۳…۴) ’’التصریح بما تواترفی نزول المسیح‘‘ عربی میں آپ نے مرتب فرمائی۔ آپ کی سرپرستی آپ کے استاذ گرامی حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کاشمیریؒ نے فرمائی۔ التصریح کی تخریج عرب عالم دین شیخ ابوغدہؒ نے کی۔ ملتان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی۔ بعد میں بیروت ومدینہ طیبہ سے اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے۔ اس کا اردو ترجمہ ’’نزول مسیح اور علامات قیامت‘‘ کے نام سے حضرت مرحوم کے جانشین ہمارے مخدوم ومخدوم زادہ حضرت مولانا محمد رفیع عثمانی مدظلہ نے کیا۔ یہ چاروں مستقل کتابیں ہیں۔ بحمدہ تعالیٰ ان کی بارہا اشاعت ہوئی۔ عام طور پر مل جاتی ہیں۔ اس لئے ’’احتساب قادیانیت‘‘ کی اس جلد میں ان کو شامل کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ ان کے علاوہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ کے ذیل کے آٹھ رسائل اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں:
	۱…طریق السداد فی عقوبۃ الارتداد

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter