Deobandi Books

فراق یاراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

1 - 196
۱۶…حضرت مولانا ابوعبیدہ نظام الدینؒ
وفات…۵جولائی۱۹۸۵ء
	ہمارے ممدوح جناب ابوعبیدہ نظام الدین مرحوم ۱۸۹۶ء میں بہورچھ ضلع گجرات پنجاب پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدگرامی کا نام بھاگ دین تھا۔ آپ کا تعلق بٹ کشمیری قوم سے تھا۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر ایف اے تک اپنے آبائی گائوں اور آبائی ضلع گجرات میں حاصل کی۔ آپ نے پرائیویٹ طور پر بی اے کیا اور پھر ایس‘ اے‘ یو‘ کیا۔ آپ کے بڑے بھائی فوج میں ملازم تھے اور کوہاٹ چھائونی میں تعینات تھے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی نظام الدین کو کوہاٹ بلا بھیجا۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ۱۹۲۳ء میں حضرت مولانا نظام الدین مرحوم کوہاٹ اسلامیہ ہائی اسکول میں سائنس ٹیچر مقرر ہوگئے۔ آپ نے اپنی بقیہ زندگی کا اکثر حصہ کوہاٹ میں گزارا۔ رہائش گاہ اور زمین کی دیکھ بھال کے علاوہ عزیزواقارب کی خوشی وغمی میں شرکت کے لئے سال میں ایک دو بار آپ بہورچھ تشریف لاتے تھے۔قدرت نے آپ کو سات بیٹے اور ایک بیٹی اولاد صالح نصیب فرمائی۔ تمام اولاد کو آپ نے اعلیٰ تعلیم دلائی۔ تمام اولاد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہی۔ اکثر بیٹے فوج میں ملازم ہوئے اور اعلیٰ عہدوں پر ترقی پائی۔ اس وقت مرحوم کی تمام اولاد بحمداﷲ حیات ہے اور پاکستان‘ کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم ہے۔ اولاد کے نام درج ذیل ہیں:
	۱…	میجر قاسم عبیداﷲ۔ یہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔
	۲…	عنایت اﷲ برق۔ آپ علیگڑھ کالج کے سندیافتہ ہیں۔ واپڈا کے جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔
	۳…	ڈاکٹر مفتی کفایت اﷲ۔ آپ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ اپنا کلینک ہے۔ میڈیکل کے کئی شعبوں میں اسپیشلسٹ ہیں۔ یہ ۱۵ جولائی۱۹۲۹ء میں پیدا ہوئے۔ ان دنوں جناب ابوعبیدہ مولانا نظام الدین مرحوم فقیہ ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اﷲ دہلویؒ سے ملاقات کے لئے دہلی گئے ہوئے تھے۔ اس دوران بیٹے کی ولادت ہوئی تو اسی نسبت سے آپ نے بیٹے کا نام مفتی کفایت اﷲ رکھا۔
	۴…	بریگیڈئیر خالد سیف اﷲ۔ یہ ریٹائرڈ بریگیڈئیر ہیں۔ آج کل اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
	۵…	انور صبغتہ اﷲ۔ یہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔
	۶…	عثمان حفیظ اﷲ۔ یہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔
	۷…	میجر شبیر احمد ثانی۔ یہ ریٹائرڈ میجر ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
	۸…	بیٹی کا نام فوزیہ خانم ایم اے ہے۔
	مولانا مرحوم نے اپنے بڑے صاحبزادے عبیداﷲ کے نام پر اپنی کنیت ابوعبیدہ اختیار کی اور یوں ابوعبیدہ نظام الدین بی اے کوہاٹی کے نام سے متعارف ہوئے۔
	حکیم الامت حضرت مولانا محمداشرف علی تھانویؒ ‘جناب علامہ سید سلیمان ندویؒ اور حضرت مولانا مفتی کفایت اﷲ دہلویؒ سے تعلق ارادت تھا۔ ان اکابر کی صحبتوں نے آپ میں دینی کتب 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter