Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی جمادی الاخریٰ ۱۴۲۹ھ جولائی ۲۰۰۸ء

ہ رسالہ

13 - 13
نقدونظر
تبصرے کے لیے ہر کتاب کےدونسخوں کا آناضروری ہے
{ادارہ}
تعمیر شخصیت کے رہنما اصول
حافظ محمد ہارون معاویہ‘ صفحات: ۵۲۰‘ قیمت: ۲۵۰۔ناشر: زم زم پبلشرز‘
پیش نظر کتاب حافظ محمد ہارون معاویہ کی تالیف کردہ ہے‘ یہ کتاب تقریباً آٹھ سو صفحات پر مشتمل اس سے پہلے شائع ہوچکی ہے‘ اب مؤلف نے اس کی تلخیص کرکے اس کو مزید کار آمد بنانے کی کوشش کی ہے۔پچیس عنوانات پر مشتمل راہنما اصول جن میں نمایاں طور پر تعمیر شخصیت اور خود اعتمادی‘ تعمیر شخصیت اور جذبات کے صحیح استعمال کی طاقت‘ تعمیر شخصیت اور وقت ‘ دیانت‘ محنت اور مسرت کی طاقت کے مضامین ہیں۔ فاضل مؤلف کی یہ ذاتی تصنیف نہیں ہے ‘ بلکہ اپنے اکابر علماء کرام اور ماہرین نفسیات کی کتابوں سے استفادہ کرکے آسان اورسہل انداز میں ایک مجموعہ مرتب کیاہے“۔ اس کتاب میں ایسی فلسفیانہ عبارات جو بنیادی عقیدہ کے خلاف ہیں، ایک عام قاری کو کو تشویش میں مبتلا کر سکتی ہیں۔مثلاً قوت ارادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ:
” روئے زمین پر پیدا ہونے والی تمام معجزاتی اور کراماتی شخصیات قوت ارادی کی فیلڈکے ماسٹر ہیں،مثلاً تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے معجزات اور اولیاء کرام کی کرامات اسی قوت ارادی کی کار فرمائیاں ہیں“۔ (ص:۶۵)
علم عقائد کے مبتدی طلباء بھی جانتے ہیں کہ معجزہ اور کرامت کے فعل میں نبی اور ولی کی قوت ارادی مؤثر نہیں ہوتی۔بلکہ معجزہ خدائی فعل ہوتا ہے‘ خود رسولوں کا فعل نہیں ہوتا‘ اس کا ظہور بھی خدا تعالیٰ کے ارادہ اور مشیت پر موقوف ہوتا ہے‘ رسولوں کے ارادہ سے نہیں ہوتا۔ لہذا آئندہ ایڈیشنوں میں ایسی تمام عبارات کو ختم کردیاجائے توکتاب بہتر سے بہتر ہوجائے گی۔ مجموعی طور پر یہ کتاب تعمیر شخصیت کے لئے ممد ومعاون ہے۔ بہترین ٹائیٹل‘ عمدہ کاغذ اور معیاری کمپوزنگ سے یہ کتاب جاذب نظر اور دلکش روپ اختیار کرچکی ہے۔
اشاعت ۲۰۰۸ ماہنامہ بینات , جمادی الاخریٰ ۱۴۲۹ھ جولائی ۲۰۰۸ء, جلد 71, شمارہ 
Flag Counter