Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

5 - 50
پیش لفظ
یہ وعظ مسمّٰی بہ’’علاج الغضب‘‘ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے تین مواعظ کا مجموعہ ہے۔ پہلا وعظ ۲۹ شوّال المکرم ۱۴۰۷؁ھ مطابق ۲۶ جون ۱۹۸۷؁ء بروز جمعہ صبح ۱۱ بجے، مسجدِ اشرف خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال نمبر۲ کراچی میں ہوا۔
دوسرا وعظ ڈیرہ غازی خان میں غالباً ۹ جمادی الثانی ۱۴۰۸؁ھ مطابق ۲۹ جنوری ۱۹۸۸؁ء کو ہوا جبکہ سفر حضرت اقدس مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کے ہمراہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، ملتان، پشاور وغیرہ کا ہوا تھا ۔ اور تیسرا وعظ اسی موضوع پر ۳۰ رمضان المبارک ۱۴۰۸؁ھ مطابق ۱۷ مئی ۱۹۸۸؁ء بروز منگل بعد نمازِ فجر مسجدِ اشرف خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں بیان فرمایا۔ ان تینوں مواعظ کو جمع کردیا گیا ہے جو نہایت عجیب و غریب نافع مضامین کا مجموعہ ہے اور غصہ کی بیماری کی اصلاح کے لیے ایک نسخۂ  کیمیاء۔حق تعالیٰ شرفِ قبول عطا فرماویں اور اُمتِ مسلمہ کے لیے نافع فرماویں۔ اس رسالہ کے مسودہ کاحضرتِ  والا نے ابتداتا انتہا خودبھی مطالعہ فرمالیا ہے۔
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم

نقشِ قدم نبی كے ہیں جنت كے راستے
الله سے ملاتے ہیں سنت كے راستے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter