Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

9 - 50
حقوق النساء
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَعَاشِرُوْ ہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ1؎
وَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
اَلْمَرْأَۃُ کَالضِّلْعِ اِنْ اَقَمْتَہَا کَسَرْتَہَا وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ
بِہَا اسْتَمْتَعْتَ بِہَا وَفِیْہَا عِوَجٌ2؎
معزز حاضرین او رعلمائے کرام و طلبائے کرام اور محترم سامعین حضرات!
میں کوشش کروں گا کہ آسان اُردو میں آپ کے سامنے اپنی بات پیش کروں اور مجھے اُمید ہے کہ آپ حضرات اُردو سمجھ لیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
اس وقت ایک بہت اہم مضمون پیش کررہا ہوں جس میں ہم لوگوں سے بہت سی کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں چاہے وہ پیر ہو، عالم ہو، تاجر ہو، جاہل ہو یہ مضمون جو میں پیش کروں گا ہر طبقہ کے لیے نہایت ضروری مضمون ہے اور وہ مضمون کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا۔
_____________________________________________
1؎   النسآء:19صحیح البخاری:779/2،باب المداراۃ مع النساء، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter