تعارف
نام
محمد عبد المتین خان زاہد المعروف ابوعمار زاہد الراشدی
ولدیت
مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ
پیدائش
۲۸ اکتوبر ۱۹۴۸ء بمقام گکھڑ، ضلع گوجرانوالہ، پاکستان
قوم
سواتی پٹھان
آبائی گاؤں
اچھڑیاں، ضلع مانسہرہ (ہزارہ)
تعلیم
حفظ قرآن کریم (مدرسہ تجوید القرآن گکھڑ)فاضل درس نظامی (مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ)فاضل وفاق المدارس العربیہ پاکستان (مساوی ایم اے عربی و اسلامیات)
تدریسی خدمات
مدرس درس نظامی (مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ ۱۹۷۰ء تا ۱۹۹۰ء)صدر مدرس و ناظم تعلیمات (جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ ۲۰۰۰ء تا حال)الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں مختلف مضامین کی مستقل تدریس مختلف جامعات میں بطور مہمان لیکچرار، وقتاً فوقتاً خطاب
سیاسی خدمات
سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پاکستان (مولانا مفتی محمودؒ کے نائب کی حیثیت سے ۱۹۷۵ء تا ۱۹۸۰ء)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام پاکستان (۱۹۸۰ء تا ۱۹۹۰ء)سیکرٹری جنرل پاکستان قومی اتحاد پنجاب (۱۹۷۷ء تا ۱۹۷۹ء)نائب صدر اسلامی جمہوری اتحاد، پنجاب (۱۹۸۷ء تا ۱۹۹۰ء)
تحریری خدمات
۱۹۶۵ء سے اب تک مختلف اخبارات و جرائد میں علمی، سیاسی اور قومی مسائل پر کم و بیش دو ہزار کے لگ بھگ مضامین و مقالات اور متعدد عنوانات پر کتابی مجموعے اب تک شائع ہوئے ہیں۔
قومی و دینی تحریکات میں حصہ
۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت۱۹۷۶ ءکی تحریک واگزاریٔ مسجد نور، گوجرانوالہ۱۹۷۷ء کی تحریک نظام مصطفیؐ۱۹۸۴ء کی تحریک ختم نبوت اور۱۹۸۷ء کی تحریک ’’شریعت بل‘‘ میں سرگرم کردار ادا کیا اور ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ، کیمپ جیل لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مختلف اوقات میں کئی ماہ گزارے۔
تنظیمی خدمات
سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل (۱۹۹۸ء تا حال)بانی و سرپرست ورلڈ اسلامک فورم لندن (۱۹۹۵ء تا حال)سیکرٹری اطلاعات کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت پاکستان سیکرٹری اطلاعات متحدہ علماء کونسل (۱۹۸۵ء تا ۱۹۹۰ء)سینئر نائب صدر ملی مجلس شرعی پاکستان (تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ فورم)کنوینر رابطہ کمیٹی تحریک انسداد سود پاکستان
صحافتی خدمات (۱۹۶۵ء تا حال)
رپورٹر روزنامہ وفاق لاہورمدیر ہفت روزہ ترجمان اسلام لاہورمضمون نگار ہفت روزہ خدام الدین لاہورمدیر اعلیٰ ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ کالم نگار روزنامہ اوصاف اسلام آباد ( ۱۹۹۵ء تا ۲۰۰۰ء اور ۲۰۱۴ء تا حال) کالم نگار روزنامہ اسلام لاہور ( ۲۰۰۱ء تا حال)
دیگر ذمہ داریاں
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ (۱۹۷۰ء تا حال)رکن صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب بانی و ڈائریکٹر الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ(۱۹۸۹ء تا حال)رکن قومی علماء مشائخ کونسل حکومت پاکستان رکن پنجاب قرآن بورڈ حکومت پنجاب رکن ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ
بیرونی تعلیمی و تبلیغی دورے
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، کینیا، ایران، مصر، ترکی، ازبکستان، بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ۔