Deobandi Books

زبدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع جلد 3

5 - 341
اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے 


اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کا ایک خاص طریقہ جس کو اللّٰہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے واسطے سے ہم کو سکھایا ہے اس کو نماز کہتے ہیں۔ عقائد کی درستی کے بعد بدنی عبادتوں میں نماز سب سے افضل و عمدہ عبادت ہے ، اور یہ فرضِ محکم اور اور اسلام کا رکنِ اعظم ہے ۔ نماز ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت پر خواہ وہ آزاد ہو یا غلام فرضِ عین ہے ، اس کا منکر کافر ہے اور اس کا چھوڑ دینا حرام اور بہت سخت گناہ ہے ۔ ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر چھوڑ دینے والا فاسق ہے ۔ یہ خالص بدنی عبادت ہے ، کسی حالت میں بھی کوئی شخص کسی دوسرے کی طرف سے ادا نہیں کر سکتا اور زندگی میں نماز کے بدلے میں کچھ مال و فدیہ کے طور پر ادا کرنا بھی جائز نہیں ، البتہ مرتے وقت قضا نمازوں کا فدیہ ادا کرنے کے لئے وصیت کرنی چاہئے اور وارث اس کے ترکہ میں سے ادا کریں اور بغیر وصیت بھی وارث اس کی طرف سے دیدے تو قبول و عفو کی امید ہے ۔ پانچ وقت کی نمازیں فرضِ عین ہیں ، ( وقتوں کی تفصیل آگے آتی ہے ) جب بچہ سات برس کا ہو جائے اور آٹھویں میں لگ جائے تو اس کو نماز سکھانا اور پڑھوانا اس کے ولی سرپرست پر واجب ہے اور جب دس برس کا ہو جائے اور گیارہویں میں لگ جائے تو سختی سے نماز پڑھوانا واجب ہے ۔ سب نیک کاموں کا کرنا اور برائیوں سے بچنا اِسی عمر سے سکھانا چاہئے البتہ روزہ اُس وقت رکھوایا جائے جب بچے کو اس کی قوت حاصل ہو جائے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین اسلام کا دوسرا رکن نماز ہے 5 نماز پڑھنے کے فائدے 6 اوقات نماز اور اس کے مسائل 7 نمازوں کے مستحب اوقات 10 جن وقتوں میں نماز جائز نہیں اور جن میں مکروہ ہے 12 جن وقتوں میں نماز جائز نہیں اور جن میں مکروہ ہے 14 جن وقتوں میں نماز جائز نہیں اور جن میں مکروہ ہے 16 اذان اور اقامت کا بیان 18 اذان کا جواب دینے کا بیان 36 نماز کی شرطوں کا بیان 40 قرأت کا بیان 120 امامت کا بیان 130 2 1
3 نماز میں حدث 159 مفسدات نماز کا بیان 162 مکروہاتِ نماز 172 نمازی کے آگے سے گزرنے اور سترے کے مسائل 179 مسائلِ مساجد کا بیان 186 وتر کا بیان 191 سنت اور نفل نمازوں کا بیان 197 نماز توڑ دینے کے احکام و عذرات 220 جماعت میں شامل ہونے کے مسائل 223 قضا نمازوں کے پڑھنے کا بیان 228 فدیہ کے مسائل 240 سجدۂ سہو کا بیان 242 سجدۂ تلاوت کا بیان 259 سجدہ شکر کا بیان 270 مریض و معذور کی نماز کا بیان 271 مسافر کی نماز کا بیان 276 3 1
4 نماز جمعہ کا بیان 291 عیدین کی نماز کا بیان 307 نمازِ کسوف کا بیان 319 نماز خسوف کا بیان 321 نماز استسقا کا بیان 322 نمازِ خوف کا بیان 325 نمازِ جنازہ کا بیان 330 4 1
Flag Counter