اسلام
اسلام ہی سچا مذہب ( دین) ہے جو تمام دین و دنیا کی بھلائیاں اور نیک باتیں سکھاتا ہے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول و پسندیدہ دین اسلام ہی ہے بقولہ تعالیٰ
اِنَّ الدِّینَ عِندَاللّٰہِ الاِسلَامُ (آل عمران آیت ۲)
" بیشک دین اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی ہے "
ایضاً قال اللّٰہ تعالیٰ
وَرَضِیتُ لَکمُ الاِسلَامَ دِینَا ( سورہ المائدہ آیت ۱)
" میں نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند فرما لیا ہے۔"
اور اسلام کو ماننے والے لوگ مسلمان کہلاتے ہیں۔
اسلام کا پہلا رکن کلمہ
اسلام کا پہلا رکن کلمہ ہے اور وہ یہ ہے
لَا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ