Deobandi Books

شناخت مجدد ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

17 - 112




بسم اﷲ الرحمن الرحیم

شناخت مجدد

	’’شناخت مجدد‘‘ اس عنوان پر عالیجناب پروفیسر یوسف سلیم چشتی کا مضمون۱۹۳۵ء اور۱۹۳۶ء کے ماہنامہ ’’حقیقت اسلام لاہور‘‘ میں قسط وار شائع ہوا۔ اس کی آخری دو قسطیں تو میسر آگئیں مگر پہلی قسط نہ مل سکی۔۱۹۹۰ء میں کتاب ’’قادیانیت کے خلاف قلمی جہاد کی سرگزشت‘‘ میں لکھا تھا کہ یہ مضمون مکمل مل جائے تو شائع کرنے کے قابل ہے۔ بارہ سال اس مضمون کے حصول کے لئے کئی لائبریریوں کو کھنگھالا مگر کامیابی نہ ہوئی۔ ۱۹۹۹ء گرمیوں میں محترم پروفیسر ڈاکٹر عنایت اﷲ صاحب پروفیسر نشتر میڈیکل کالج ملتان کے توسط سے ’’سردار جھنڈیر لائبریری تحصیل میلسی‘‘ حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہاں رد قادیانیت کی کتب دیکھتے دیکھتے اپنی جہالت پر ترس آیا کہ جسے صرف ماہنامہ رسالہ میں قسط وار مضمون سمجھ رہا تھا وہ تو جون۱۹۳۶ء میں ’’شناخت مجدد‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ کتاب کیا ملی خزانہ ہاتھ لگ گیا۔ اﷲ تعالیٰ ’’سردار جھنڈیرلائبریری‘‘ کے مالکان کو جزائے خیر دیں۔ ان کی علم دوستی کہ انہوں نے کتاب فوٹو کرانے کے لئے مہیا فرمادی۔ قادیانی کتب کے حوالہ جات نئے لگا کر اسے جامع بنادیا گیا ہے۔ آج سے پینسٹھ سال قبل شائع ہونیوالی گرانقدر کتاب پیش خدمت ہے۔ یہ کتاب لاہوری مرزائیوں کے رد میں لکھی گئی ہے۔ اس میں ’’دس اصول‘‘ مقرر کرکے ان پر مرزا قادیانی کو جانچا گیا ہے۔ مگر مرزا غلام احمد قادیانی مجدد تو درکنار شرافت کے معیار پر بھی پورا نہیں اترا۔ لیجئے پڑھئے۔
				       (فقیر اﷲ وسایا)
دیباچہ کتاب

بسم اﷲ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter