۵…بشارت احمدﷺ ‘ربیع الثانی ۱۳۵۲ھ جولائی ۱۹۳۳ء
۶… مرزا قادیانی نبی نہ‘ شوال۱۳۵۲ھ جنوری ۱۹۳۴ء
۷… نزول مسیح ‘شوال ۱۳۵۲ھ فروری ۱۹۳۴ء
۸…حلیہ مسیح مع رسالہ ایک غلطی کا ازالہ‘ محرم۱۳۵۳ھ اپریل ۱۹۳۴ء
۹… معجزہ اور مسمریزم میں فرق ‘محرم ۱۳۵۳ھ اپریل ۱۹۳۴ء
۱۰…حضرت مسیح کا حج کرنا اور مرزا قادیانی کا بغیرحج کے مرنا‘ربیع الثانی۱۳۵۳ھ اگست۱۹۳۴ء
۱۱…مرزا قادیانی مثیل مسیح نہیں ‘جمادی الاول۱۳۵۳ھ ستمبر۱۹۳۴ء
۱۲… سنت اﷲ کے معنی مع رسالہ واقعات نادرہ‘ جمادی الثانی۱۳۵۳ھ ستمبر۱۹۳۴ء
۱۳…مرزا قادیانی کی کہانی مرزا اور مرزائیوں کی زبانی‘ محرم۱۳۵۴ھ اپریل۱۹۳۵ء
۱۴…مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی قرآن دانی‘ جمادی الاول ۱۳۵۶ھ اگست۱۹۳۷ء
۱۵… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا رفع اور آمدثانی‘ رجب ۱۳۸۰ھ دسمبر ۱۹۶۰ء
۱۶…مرزا غلام احمد رئیس قادیان اور اس کے بارہ نشان‘ تاریخ اشاعت نہ معلوم
۱۷… اختلاف مرزا ً
۱۸… سلسلہ بہائیہ وفرقہ مرزائیہ‘ ً
نوٹ:ان کے علاوہ ایک رسالہ کا ایک کتاب میں نام ملا ’’ مرزا قادیانی کی کذب بیانی ‘‘ جو مل نہیں سکا۔ باقی بحمدہ تعالیٰ تمام رسائل اس مجموعہ میں شامل ہیں۔ حضرت مرحوم کے اس زمانہ کے اخبارات ورسائل میںجو مضمون شائع ہوئے وہ اس میں شامل نہیں۔ تاہم جو کچھ ان رسائل کی شکل میں شائع ہوا وہ سب جمع کردیا ہے۔جو رسالہ نہیں مل سکا یہ بھی کوئی مضمون معلوم ہوتا ہے نامعلوم کتابی شکل میں شائع بھی ہوا یا نہیں؟ بحمدہ تعالیٰ یہ مجموعہ انتہائی جامع ومکمل ہے جو پیش خدمت ہے۔ اﷲ رب العزت ’’مجلس تحفظ ختم نبوت‘‘ کی خدمات کو اپنی بار گاہ میں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔
مطالعہ کرتے وقت خیال رہے کہ جہاں کہیں ایک کتابچہ کا دوسرے کتابچہ کے کسی مضمون سے تکرار تھا تو اسے ایک جگہ سے حذف کردیا گیا ہے۔ اﷲ تعالیٰ مصنف مرحوم پر اپنی رحمتوں کی بارش نازل فرمائیں۔
آمین !بجاہ النبی الامیی الکریم خاتم النبیینﷺ
عزیز الرحمن جالندھری