Deobandi Books

مکاتبِ فکر

ن مضامی

1 - 11
جمعیۃ علماء اسلام اور جمعیۃ علماء پاکستان کے راہنماؤں میں اہم مذاکرات
۱۳ جولائی ۱۹۸۸ء کو شام پانچ بجے دفتر جمعیۃ علماء پاکستان، سکندر روڈ، لاہور میں جمعیۃ علماء اسلام پاکستان اور جمعیۃ علماء پاکستان کے مرکزی راہنماؤں کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔ اس گفتگو میں جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی طرف سے قائد جمعیۃ مولانا سمیع الحق، مولانا زاہد الراشدی (راقم الحروف)، مولانا فداء الرحمان درخواستی اور میاں محمد عارف ایڈووکیٹ، جبکہ جمعیۃ علماء پاکستان کی طرف سے صدر جمعیۃ مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبد الستار خان نیازی، شاہ فرید الحق، ریٹائرڈ جنرل کے ایم اظہر اور دیگر راہنما شریک ہوئے۔ ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی اور مندرجہ ذیل مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق ہوا جس کا اعلان مذاکرات کے فورًا بعد مولانا شاہ احمد نورانی نے مذکورہ بالا راہنماؤں کی موجودگی میں اخبار نویسوں کے سامنے کیا۔
’’جمعیۃ علماء پاکستان اور جمعیۃ علماء اسلام کے قائدین کے اجلاس میں طے پایا کہ چونکہ فقہ حنفی اس ملک کی غالب اکثریت کی ترجمان ہے اور اس ملک میں کتاب و سنت کی صحیح تعبیر و تشریح ہے اور اس پر اس ملک میں اجماع امت ہے، اس لیے اسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مسلم مروجہ اصول کے مطابق پاکستان میں پبلک لاء کی حیثیت سے نافذ کی جائے اور دوسرے اقلیتی مذاہب کو ان کے اپنے شخصی قوانین پر عملدرآمد کرنے کی مکمل آزادی ہو۔
دونوں جماعتیں اس بات پر بھی متفق ہیں کہ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا تشخص ’’سنی اسٹیٹ‘‘ کی حیثیت سے ہونا ضروری ہے۔ دونوں جماعتوں کے منشور میں یہ بات موجود ہے اور اس پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ اس تشخص اور اجماع امت کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی جائے۔
آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے کہ ملک میں فقہ حنفی کو مؤثر طور پر نافذ کرایا جائے، ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مزید تفصیلات اور لائحہ عمل مرتب کرے گی تاکہ مذکورہ بالا ہر دو مقاصد کے حصول کے لیے طریقۂ کار وضع کیا جا سکے۔‘‘
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
ہفت روزہ ترجمان اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
جولائی ۱۹۸۸ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جمعیۃ علماء اسلام اور جمعیۃ علماء پاکستان کے راہنماؤں میں اہم مذاکرات 1 1
3 سنی شیعہ کشیدگی۔ چند اہم معروضات 2 1
4 ہم حنفی کیوں کہلاتے ہیں؟ 3 1
5 نیک شخصیات کی اتباع 3 4
6 مسلکی اختلافات اور امام اہل سنتؒ کا ذوق ومزاج 4 1
7 سنی شیعہ اختلافات، 4 6
8 دیوبندی بریلوی اختلافات، 4 6
9 حنفی اہل حدیث اختلافات، 4 6
10 جماعت اسلامی کے ساتھ اختلافات، 4 6
11 حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سماع موتی کا تنازعہ۔ 4 6
12 اکابر علماء دیوبند کی علمی دیانت اور فقہی توسع 5 1
13 فقہ حنفی کی چار امتیازی خصوصیات 6 1
14 عالم اسلام کی پہلی مدون فقہ 6 13
15 شورائی فقہ 6 13
16 روایت و درایت میں توازن 6 13
17 فقہ حنفی کے عروج کی وجہ 6 13
18 سنی شیعہ جھگڑوں کی وجوہات 7 1
19 دیوبند کی بانی شخصیات 8 1
20 سنی شیعہ کشمکش کے اسباب و عوامل 9 1
21 دیوبندی بریلوی اختلافات ۔ افہام و تفہیم کی ضرورت 10 1
22 دینی قوتوں کا باہمی انتشار کم کرنے کی ضرورت 11 1
23 اتباع کے لیے امام ابوحنیفہؒ کی شخصیت ہی کیوں؟ 3 4
Flag Counter